Allah ka sifati naam aur Isme Azam hai jis ke urdu ma’ani darwazon ko khulnay wala hai. Yeh Isme Azam aik dua bhi hai. Dunya mein mojood tamam insaan kaamyabi hasil karne ke liye mehnat karte hain, lekin unn mein se bohat se aise hain jo mehnat to karte hain lekin kaamyab nahi ho paate. Is ka matlab yeh hai ke is fard ke liye kaamyabi ke darwazay band hain. Ab kaamyabi ke darwazay band honay ki bohat si wajoohat ho sakti hain. In wajoohat mein insaan ke apne amaal, nazare bad aur kala jadoo ho sakte hain. Is liye agar koi fard apne amaal ko durust kar leta hai to us ke liye kaamyabi ke darwazay khud ba khud khulna shuru ho jaate hain. Is ke ilawa buzurgon ne bohat se aise wazaif bataaye hain jin ki barkat se Insaan Allah ki ghaibi madad hasil kar sakta hai, lekin aise wazaif mein kaamyabi ke liye bhi amaal ka durust hona zaroori hai. Is post mein hum aap ko aik aisa wazifa batarahe hain jis ki barkat se Allah ki zaat aap ki qismat ko acha farma dein ge aur isi wajah se ap ko zindagi ke har maidan mein kaamyabi hasil hona shuru ho jayegi. Yeh wazifa Allah ke sifati naam “Ya Mufattihal Abwab” ka hai. Is wazifa ko ada karne ka sahi tareeqa aur is ke fazail ap ko is post mein hasil honge.
Ya Mufattihal Abwab Wazifa Urdu
یا مفتح الابواب اللہ کا صفاتی نام اور اسم اعظم ہے جس کے ارد معنی دروازوں کو کھولنے والا ہے ۔ یہ اسم اعظم ایک دعا بھی ہے ۔دنیا میں موجود تمام انسان کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت کرتے ہیں لیکن ان میں سے بہت سے انسان ایسے ہیں جو محنت تو کرتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو پاتے ۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ اس فرد کے لئے کامیابی کے دروازے بند ہیں ۔اب کامیابی کے دروازے بند ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ ان وجوہات میں انسان کے اپنے اعمال ، نظربد اور کالا جادو ہو سکتے ہیں ۔لہذا اگر کوئی فرد اپنے اعمال کو درست کر لیتا ہے تو اس کے لئے کامیابی کے دروازے خود بخود کھلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ بزرگوں نے بہت سے ایسے وظائف بھی بتائیں ہیں جس کی برکات سے انسان اللہ کی غیبی مدد حاصل کر سکتا ہے لیکن ایسے وظائف میں کامیابی کے لئے بھی اعمال کا درست ہونا ضروری ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کی قسمت کو اچھا فرما دیں گے اور اسی وجہ سے آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہونا شروع ہو جاے گی ۔یہ وظیفہ اللہ کے صفاتی نام یا مفتح الابواب کا ہے ۔ اس وظیفہ کو ادا کرنے کا صحیح طریقہ اور اسکے فضائل آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گے ۔
Ya Mufattihal Abwab Wazifa
یا مفتح الابواب کا وظیفہ صرف 3 دن کا ہے اور اگر کوئی بھائی یا بہن اس وظیفہ کو زندگی میں صرف ایک بار کر لیتے ہیں تو یہ ان کے لئے کافی ہے ۔لیکن یاد رہے کہ کوئی بھی وظیفہ اعمال کی دردستگی کے ساتھ کیا جاے گا تو اس میں کامیابی ملے گی ۔ لہذا یا مفتح الابواب کا وظیفہ کرنے کے لئے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14 -14 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ یہ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 3 مرتبہ سورہ مزمل اور 2100 مرتبہ یا مفتح الابواب محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 3 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 3 دن کے بعد آپ نے 3 مساکین کو کھانا کھلادینا ہے ۔ انشاءاللہ آپ کا وظیفہ مکمل ہو جاے گا ۔ لہذا وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ یا مفتح الابواب ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے اور آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہونا شروع ہو جاے ۔ اس وظیفہ کو ادا کرنے کے بعد آپ کو دنیا میں جو برکات حاصل ہوں گی ان میں چند نیچے درج کر دی گئی ہیں ۔
Ya Mufattihal Abwab Wazifa Benefits
جو بھائی یا بہن اللہ کے صفاتی نام یا مفتح الابواب کا وظیفہ کر لیتے ہیں ان کو دنیا میں ان کی سوچ سے بھی زیادہ برکات حاصل ہونی لگتی ہیں یعنی یا مفتح الابواب کی برکت سے آپ کو بے حساب رزق اور دولت حاصل ہونے لگی گی اور آپ کو گمان بھی نہیں ہوگا کہ آپ کو کہاں کہاں سے رزق حاصل ہو رہا ہے ۔قرض تنگدستی ، غربت اور گھریلو پریشانی سے آپ کو ہمیشہ کے لئے نجات مل جاے گی اور آپ یہاں قدم رکھیں گے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کا کاروبار آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دینے لگے گا ۔
آپ کی قسمت اچھی ہو جاے گی اور آپ کو بری تقدیر سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جاے گی ۔
ہر خاص و عام آپ کو عزت اور محبت سے مخاطب کرنے لگے گا ۔
آپ کے دشمن بھی آپ کے دوست ہونے لگیں گے ۔
مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جو فرد یا مفتح الابواب کا وظیفہ کر لیتا ہے تو اس کے ہاس بیٹھنے والے افراد کو بھی اس کی برکات ملنا شروع ہو جاتی ہیں ۔ یعنی آپ سے ملنے جلنے والے افراد کی زندگی کی پریشانیاں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی ۔
نام یا مفتح الابواب کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو روحانی حفاظت حاصل ہوجاے گی جسکی وجہ سے آپ نظبر ، کالا جادو اور دشمن سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
آپ کو ہر آنے والی اور موجودہ پریشانی سے نجات مل جاے گی۔
آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ ہمیشہ غیب سے پوری ہوتی رہے گی ۔
بہتر یہ ہے کہ نام یا مفتح الابواب کا وظیفہ کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ اس اسم شریف کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔