Agar koi behan Allah ki bargah se jald Aulad hasil karna chahti hai to is ke liye Powerful Wazifa Ism E Azam Ya Khaliq Ya Bari ka hai. Khawateen ko Aulad hasil na hone ki wajah jo bhi ho, Ya Khaliq Ya Bari ki barkat se khawateen par jald hi Allah ka karam ho jata hai. Yeh Wazifa 11 din kiya jata hai Aur is Wazifa ke liye aap ko 11 adad kuch purane nariyal darkar honge. Agar aap 11 nariyal ka arrange na kar saken to aap sirf aik nariyal hasil karke istemal kar sakte hain. Is Wazifa ki tafseel neechay darj hai.
Powerful Wazifa For Aulad
Urdu
اگر کوئی بہن اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے پاورفل وظیفہ اسم یاخالق یاباری کا ہے ۔خواتین کو اولاد حاصل نہ ہونے کی وجہ جو بھی ہو یاخالق یاباری کی برکت سے خواتین پر جلد ہی اللہ کا کرم ہو جاتا ہے ۔ یہ وظیفہ 11 دن کیا جاتا ہے ۔ اور اس وظیفہ کے لئے آپ کو 11 عدد کچھ پرانے ناریل درکار ہوں گے ۔ اگر آپ 11 ناریل کا انتظام نہ کرسکیں تو آپ صرف ایک ناریل حاصل کرکے استعمال کر سکتے ہیں ۔اس وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Powerful Wazifa For Aulad
اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے آپ چاند کی 14 تاریخ سے پہلے 11 ناریل حاصل کرکے رکھ لیں اور اس کے بعد آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد 5000 مرتبہ اسم یا خالق یا باری ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ ایک ناریل توڑیں ۔ ناریل کی ایک جانب 3 سوراخوں کے نشان ہوں گے یہاں آپ کو ایک سفید کلر کا بیج نما دانہ ملے گا آپ نے یاخالق یاباری کی پڑھائی اس پر دم کردینی ہے اور یہ بیج آپ نے چبا کر کھا لینا ہے ۔ اسکے بعد آپ نے ناریل کا پانی بھی پی لینا ہے ۔ یہ عمل آپ نے 11 دن تک کرنا ہے ۔ لیکن اگر آپ ناریل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو آپ ایک ناریل پر یہ عمل کریں اور اس کی گری کو آپ گیارہ دن تک کھائیں ۔ اس کے علاوہ آپ یاخالق یا باری کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گلے میں بھی رکھیں اور 3 مساکین کو کھانا بھی ضرور کھلائیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات آپ کو اولاد نرینہ عطا فرمائیں گے ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔