اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسی قرآنی دعا حاصل ہوگی جس کی برکت شوہر زندگی بھر ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہے گا ۔ یاد رہے کہ نکاح ہونے کے بعد بہت سی شیطانی طاقتیں میاں بیوی کے اردگرد گردش کرتی ہیں جن کی وجہ سے میاں بیوی کے رشتے ، عزت ، گھر ، جاب ، کاروبار اور صحت کو شدید نقصان ہو سکتا ہے ۔ ایسے نقصانات سے شوہر ذیادہ متاثر ہوتا ہے کیونکہ ذیادہ تر شوہر شیطانی طاقتوں کو تسلیم نہیں کرتے ۔ یاد رہے کہ جب کوئی شخص کسی نقصان دینے والی چیز کو تسلیم نہیں کرتا تو مطلب وہ اس سے بچاو کرنے کی کبھی کوشش نہیں کرتا جس کی وجہ سے وہ نقصانات سے مٹاثر ہو جاتا ہے ۔ اس کی مثال ایسے ہے کہ سیگرٹ نوشی کرنے والا سیگرٹ نوشی کے نقصانات کو دل سے تسلیم نہیں کرتا ،اسی وجہ سے وہ مسلسل سیگرت نوشی کرتا ہے جسکا نتجہ بلا آخر شدید بیماری ہوتا ہے ۔ اسی طرح ذٰیادہ تر شوہر نظربد ، کالا جادو ، جنات اور شیطانی اثرات کو تسلیم نہیں کرتے ، جس کی وجہ سے وہ حفاظت کی دعائیں نہیں پڑھتے اور حفاظت کی دعائیں نہ پڑھنے کی وجہ سے شوہر نظربد ، کالا ، جادو ، جنات ، شیطانی اثرات اور غیر عورت کی محبت میں مبتلاء ہو سکتا ہے ۔ جس کی وجہ سے میاں بیوی کے رشتے ، محبت ، جان ، مال ، عزت ، اولاد اور صحت کوشدید نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ لہذا ضروری ہےکہ بیوی اپنے شوہر کی نیت سے حفاظت کی دعا پڑھے تاکہ شوہر ہر قسم کے ظاہری اور باطنی نقصانات سے اللہ کی حفاظت میں رہے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو ایسی دعائیں حاصل ہوں گی جس کی برکت سے شوہر کی روحانی حفاظت ہو جاے گی اور روحانی حفاظت کی وجہ سے میاں بیوی کی زندگی میں خیروبرکت ، محبت اور خوشحالی ہمیسہ قائم رہے گی ۔

Dua for Husband Protection Urdu

shohar-ki-hifazat-ki-dua-arabic

روحانی حفاظت کے لئے پہلی عظیم دعا بسم اللہ الذی لایضر مع اسمہ شئی فی الارض ولا فی اسماء وھواسمیع العلیم ہے ۔ لہذا اگر کوئی بیوی اپنی فیملی کی نیت سے اس دعا کو ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کو پڑھتی ہے تو اس کی وجہ سے اس کی فیملی اور شوہر حفاظت میں رہتے ہیں اور ان پر کسی قسم کے بد اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ یہ دعا عربی میں اوپر درج کر دی گئی ہے ۔ بیان کی گئی دعا کے حوالے سے حدیث موجود ہے اور اس دعا کو آپ نے تمام زندگی ورد کرتے رہنا ہے ۔

Dua for Husband’s Safety Urdu

surah naas aurah falaq

شوہر کی روحانی حفاظت کے لئے بہترین دعائیں سورہ فلق اور سورہ ناس ہیں ۔ حدیث مبارکہ کے مطابق سورہ فلق اور سورہ ناس حفاظت کی بہترین دعائیں ہیں ۔ سورہ فلق اور سورہ ناس کی برکت سے شوہر کے جسم سے ہر قسم کے بد اثرات ختم ہو جاتے ہیں اور وہ آئندہ زندگی ہر قسم کے شیطانی اثرات اور غیر عورت کی محبت سے محفوظ بھی رہتا ہے ۔
لہذا ہر بیوی کو چاہئے کہ وہ فجر کی نماز کے بعد 3 مرتبہ سورہ فلق اور 3 مرتبہ سورہ ناس پڑھ لیا کرے اور اس روحانی عمل کو ہمیشہ جاری رکھے ۔ انشاء اللہ چند دن میں شوہر کی روحانی حفاظت جاری ہو جاے گی جس کی وجہ سے شو ہر کو نظربد ، کالا جادو ، شیطانی اثرات اور غیر عورت کی محبت سے نجات حاصل ہوجاے گی اور اس کے بعد شوہر ہمیشہ کے لئے اپنی بیوی کی محبت میں مبتلاء ہو جاے گا ۔ سورہ فلق اور سورہ ناس پارہ 30 میں ہیں اور یہ سورہ مبارکہ عربی میں اوپر درج کر دی گئی ہیں ۔

Shohar ki Badsaluki ka ilaj

جب کوئی شوہر اپنی بیوی سے مسلسل بدتمیزی کرتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ شوہر شیطانی اثرات میں مبتلاء ہو چکا ہے ۔ لہذا جب تک شوہر کے جسم سے شیطانی اثرات دور نہیں ہوں گے شوہر کی بیوی کے ساتھ بد تمیزی جا ری رہے گی ۔ شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کئی طرح سے بد تمیزی کر سکتا ہے ۔ شوہر کی بد تمیزی میں شوہر کا بیوی کو گالیاں دینا ، شوہر کا بیوی سے مار پیٹ کرنا ، شوہر کا بیوی سے ذبردستی کرنا ، شوہر کا بیوی کے والدین سے بد تمیزی کرنا اور اس طرح کی بے شمار بری حرکات ہو سکتی ہیں ۔لہذا شوہر کی بد تمیزی سے محفوظ رہنے کے لئے اور شوہر کی بدتمیزی کی عادت کو ختم کرنے کے لئے بہترین دعا حسبنا اللہ نعم الوکیل ہے ۔ لہذا آپ فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ نعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنائیں ۔ انشاء اللہ چند دن میں شوہر کی زبان میں مٹھاس آجاے گی اور وہ بیوی سے بدتمیزی کرنا چھوڑ دے گا ۔ بیان کیا گیا روحانی عمل کرنے سے شوہر اپنی بیوی کا تابعدار بھی بن جاے گا ۔

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719