اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسی قرآنی دعا حاصل ہوگی جس کی برکت سے میاں بیوی کی لڑائی ختم ہو جاے گی ، ان کے درمیان صلح ہوجاے گی اور ان کے درمیان مضبوط محبت ہمیشہ کے لئے قائم ہو جاے گی ۔ یاد رہے کہ کامیاب اور خوشحال زندگی کے لئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ میاں بیوی کو اس بات کا علم ہو کہ ان کے درمیان لڑائی اور نفرت کن وجوہات کی بنا پر قائم ہو سکتی ہے ۔اس کے بعد میاں بیوی کو ایسی دعاوں کے بارے میں بھی علم ہونا چاہئے جن کے زریعے میاں بیوی کی لڑائی اور نفرت ختم ہو سکے ۔اگر کسی میاں بیوی کو بیان کی گئی باتوں کا علم ہے تو ان کی زندگی میں محبت اور خوشحالی ہمیشہ قائم رہے گی بصورت دیگر شیطان ان کی زندگی میں داخل ہوکر ان کے سکون ، رزق اور خیروبرکت کو ختم کرنے کا ہمیشہ سبب بنتا رہے گا ۔
Shohar Biwi ke Jhagde ki Wajuhat
میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ ان وجوہات میں شک ، غلط فہمی ، شوہر کا بیوی کو خرچہ نہ دینا ، شوہر کا بیوی کو اہمیت نہ دینا ، شوہر کا کام نہ کرنا ، نظربد ، کالا جادو اور شیطانی وسوسے ہو سکتے ہیں ۔
شک اور غلط فہمی:
یاد رہے کہ میاں بیوی کے درمیان شک اور غلط فہمی کا پیدا ہونا ایک عام وجہ ہے ۔ لیکن شک اور غلط فہمی پیدا ہونے کی حقیقی وجہ عام لوگ نہیں جانتے ۔لیکن اگر ہم حدیث پڑھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ شیطان کو جو چیز سب سے ذیادہ ناپسند ہے وہ میاں بیوی کی محبت ہے ۔ لہذا وہ میاں بیوی کی محبت کو ختم کرنے کے لئے ہر طریقہ اختیار کرتا ہے ۔یاد رہے کہ میاں بیوی میں طلاق کروانے کے لئے شیطان غلط فہمی اور شک کا سہارا سب سے پہلے لیتا ہے ۔لہذا شک اور غلط فہمی کی بنا پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوتی ہے اور اس لڑائی کا انجام طلاق ہوتا اور یہی شیطان چاہتا ہے ۔یاد رہے کہ شیطان اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لئے دن رات محنت کرتا ہےاور بعض اوقات وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے ۔
شوہر کا بیوی کو خرچہ نہ دینا :
ذیادہ تر گھروں میں جب شوہر اپنی بیوی کو خرچہ نہیں دیتا تو اس کی وجہ سے بھی میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہو جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ جو فرد جاب یا کاروبار نہیں کرتا تو وہ اپنی فیملی کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا ، لہذا فیملی کی ضروریات جب پوری نہیں ہوتی تو اس وجہ سے میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوتا ہے ۔
حسد اور نظربد بد :
یاد رہے کہ بعض میاں بیوی کی محبت کسی کو پسند نہیں آتی ، لہذا ان کے حسد کی وجہ سے میاں بیوی کی محبت کو نظربد لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا شروع ہو جاتا ہے ۔ حسد اور نطربد کے بھیانک اثرات ہو سکتے ہیں اور اس کی وجہ سے میاں بیوی میں مسلسل جھگڑا ہوتا ہے ۔
کالا جادو کے اثرات:
بعض دشمن کسی پر کالا جادو کرکے ان کے درمیان نفرت کی آگ جلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان ایسا جھگڑا شروع ہو جاتا ہے جس کا انجام طلاق ہوتا ہے ۔ کالا جادو ایک قدیم شیطانی ریمیڈی ہے جس کو قدیم زمانہ سے میاں بیوی کے درمیان نفرت اور جھگڑا پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہونے کی جو وجوہات ہم نے آپ کو بتائی ہیں ان سب کے پیچھے کسی نہ کسی انداز میں شیطان ہی کافرما ہوتا ہے ،
اگر آپ شیطان کی موجودگی کا پختہ ثبوت چاہتے ہیں تو میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران چند سیکنڈ لے لئے اپنے ذہن میں اخذ ہونے والے خیالات پر غور کرنا ۔ آپ کو محسوس ہوگا کہ کوئی اور ہے جو آپ کے ذہن میں شوہر یا بیوی کے بارے میں منفی خیالات پیدا کررہا ہے ۔ یاد رہے کہ میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران ہر شخص اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے خیالات کی بنا پر اپنے غصہ کا اظہار کرتا ہے اور ان ہی منفی خیالات کے زریعے شیطان میاں بیوی کو کنڑول کر رہا ہوتا ہے ۔
لہذا ضروری ہے کہ شیطان کی عادت کو سمجھا جاے اور یہ پرسکون زندگی کے لئے ضروری ہے ۔
یاد رہے کہ شیطان کو ختم نہیں کیا جا سکتا ، اسے صرف اپنی زندگی سے دعاوں کے زریعے دور کیا جا سکتا ہے اور ایسی ہی دعائیں آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گی ۔
Shohar Biwi ki Sulah ki Dua
یاد رہے کہ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا اور نفرت کی وجہ شیطان ہے اور بات ہم آپ کو بتا چکے ہیں ، لہذا اگر میاں بیوی میں جھگڑا کی وجہ سے طلاق تک نوبت پہنچ چکی ہے تو ایسی صورت میں 4 قل کی برکت سے میاں بیوی کی نفرت اور جھگڑے کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ چار قل کی برکت سے 4 دن سے پہلے میاں بیوی کے درمیان صلح ہو جاتی ہے۔ 4 قل قران کی 4 سورہ مبارکہ ہیں جو کہ 30 پارہ میں ہیں ۔ ان سورتوں میں سورہ اخلاص ، سورہ کافرون ، سورہ فلق اور سورہ ناس ہیں ، یہ چار سورہ مبارکہ عربی میں اوپر درج ہیں ۔ یاد رہے کہ میاں بیوی کی زندگی سے شیطان ، نظربد اور کالا جادو کے اثرات ختم کرنے کے لئے 4 قل کی بے حد فضیلت ہے ۔ لہذا میاں بیوی کے درمیان صلح ، محبت اور روحانی حفاظت قائم کرنے کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ، ظہر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ سورہ کافرون پڑھیں ، عصر کی نماز کے بعد آپ 100 مرتبہ سورہ فلق پڑھیں ، مغرب کی نماز کے بعد آپ 100 مرتبہ سورہ ناس پڑھیں اور عشاء کی نماز کے بعد آپ 100 مرتبہ ایت ایت الکرسی پڑھیں ، بیان کیا گیا عمل آپ اسی طریقہ سے 7 دن تک کریں ۔ انشاء اللہ 4 دن میں آپ کو اس وظیفہ کی واضع برکات دیکھائی دیں گی ۔ ایت الکرسی اوپر موجود فوٹو میں درج ہے ۔
Gharelu Jhagde Se Nijat Ki Dua
گھر میں معمولی باتوں میں جھگڑا ہونا ایک عام بات ہے ۔ لیکن اگر کسی گھر میں یر روز جھگڑا ہوتا رہتا ہے تو یہ عام بات نہیں ۔ گھر میں جھگڑا ہونے کی وجہ ہم نے پہلے آپ کو بتا دی ہے ۔ لہذا شیطان کی عادت کو سمجھنے کی کوشش کریں اور جن دعاوں سے شیطان ڈرتا ہے ایسی دعاوں کا ورد بھی کریں ۔تاکہ شیطان گھر سے دور ہوجاے۔ یاد رہے کہ شیطان جیسے ہی آپ کے گھر سے دور ہوگا ، گھر میں سکون کا ماحول دوبارہ سے قائم ہو جاے گا ۔ شیطان کو انسانی عقل تسلیم نہیں کرتی لیکن جہاں جھگڑا ہوتا ہے وہاں شیطان ضرور ہوتا ہے اور شیطان کو دور کرنے کی بہترین دعا ولاحول ولاقوہ الا بااللہ العلی العظیم ہے ۔ لہذا جب گھر میں کسی بات کو لے کر جھگڑا شروع ہو جاے تو اس وقت آپ لاتعداد ولاحول ولاقوہ الا بااللہ العلی العظیم پڑھیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہی دیر میں گھر سے جھگڑا ختم ہوجاے گا ۔
Family mein Mohabbat Ki Dua
فیملی میں میاں بیوی ، اولاد بہن بھائی اور والدین شامل ہیں اور بعض خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی فیملی کے درمیان پیار ، محبت اور اچھے تعلقات ہمیشہ قائم رہیں ۔یاد رہے کہ فیملی کے درمیان محبت اور اچھے تعلقات اسی صورت میں ہمیشہ قائم رہتے ہیں جب ان کے درمیان خیروبرکت ہو ۔ اس کے برعکس جن فیملیز کے درمیان خیروبرکت نہیں ہوتی ، ان کے درمیان اکثر دشمنی بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔ خیروبروکت فیملیز کی شیطان سے حفاظت کا زریعہ ہے ۔ لہذا نماز کی پابندی ، خیرات دینے کی عادت اور گھر میں قرآن کی تلاوت کرنے کی وجہ سے گھر میں خیروبرکت آتی ہے ۔ اسکے علاوہ گھر میں شراب لانے سے ، بیوی پر تشدد کرنے سے ، شوہر سے بدذبانی کرنے کی وجہ سے، والدین کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے اور نماز قضا کرنے کی وجہ سے گھر سے خیروبرکت ختم ہو جاتی ہے اور جس گھر سے خیروبرکت ختم ہو جاے ، اس گھر پر کالا جادو بے حد آسانی سے اثر کرتا ہے اور کالا جادو کی وجہ سے فیملی کے افراد معمولی وجویات کی بنا پر ایک دوسرے کے دشمن ہو جاتے ہیں ۔ لہذا فیملی کے درمیاں اچھے تعلقات ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ فیملی کی روحانی حفاظت کی جاے۔ جبکہ فیملی کی روحانی حفاظت کے لئے بہترین دعائیں سورہ فلق اور سورہ ناس ہیں ۔لہذا فیملی کی روحانی حفاظت اور اچھے تعلقات کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد روزانہ 3 مرتبہ سورہ فلق اور تین مرتبہ سورہ ناس ورد کرنے کی عادت بنائیں ۔
پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں
Whatsapp: +92 328 4765719