Aulad Narina se muraad Nar Aulad yani beta hai. Agar koi behan yeh chahti hai ke Allah ki zaat usay beta ata farmaye to aisi behan Surah Yusuf aur Surah Maryam Ka Wazifa 14 din kare. InshaAllah jald hi Allah ki zaat us behan ko sehatmand, khoobsurat aur naik beta ata farmayen ge. Yaad rahe ke agar aap ko koi medical problem hai to aap kisi achi lady doctor se apna ilaj bhi shuru karwayen, aur yeh na sochen ke ilaj karwana hai to Wazifa karne ki kiya zaroorat hai. Asal mein Wazifa aik Dua hai aur is Dua ke zariye aap ki murad pori hone ke liye sabab paida hoga. Aur agar koi sabab ko talash nahi karta to is ko rohani faiz tak pounchne mein dair lag sakti hai. Lehaza doctor ki dawa aik sabab hai aur is sabab mein jo aap ke liye shifa چھپی hai us ki wajah aap ki Dua hai aur isi tarah Allah ka nizam chalta hai jis mein Dua ki bhi zaroorat hai aur sabab ko talash karne ki bhi zaroorat hai. Lehaza agar koi behan Allah ki bargah se jald Aulad hasil karna chahti hai to is ke liye Wazifa neechay diya gaya hai.
Aulad e Narina Ka Wazifa Urdu
اولاد نرینہ سے مراد نر اولاد یعنی بیٹا ہے ۔اگر کوئی بہن یہ چاہتی ہے کہ اللہ کی ذات اسے بیٹا عطا فرمائیں تو ایسی بہن سورہ یوسف اور سورہ مریم کا وظیفہ 14 دن کرے ۔انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات اس بہن کو صحت مند ، خوبصورت اور نیک بیٹا عطا فرمائیں گے ۔ یاد رہے کہ اگر آپ کو کوئی میڈیکلی پرابلم ہے تو آپ کسی اچھی لیڈی ڈاکٹر سے اپنا علاج بھی شروع کروائیں اور یہ نہ سوچیں کہ علاج کروانا ہے تو وظیفہ کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ اصل میں وظیفہ ایک دعا ہے اور اس دعا کے ذریعے آپ کی مراد پوری ہونے کے لئے سبب پیدا ہوگا اور اگر کوئی سبب کو تلاش نہیں کرتا تو اس کو روحانی فیض تک پہنچنے میں دیر لگ سکتی ہے ۔ لہذا ڈاکٹر کی دوا ایک سبب ہے اور اس سبب میں جو آپ کے لئے شفا چھپی ہے اس کی وجہ آپ کی دعا ہے اور اسی طرح اللہ کا نظام چلتا ہے جس میں دعا کی بھی ضرورت ہے اور سبب کو تلاش کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ لہذا اگر کوئی بہن اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے وظیفہ نیچے درج کردیا گیا ہے ۔
Aulad e Narina Ka Wazifa
اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ یاسین ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ یوسف اور ایک مرتبہ سورہ مریم تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ اسی طرح 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14 دن کے بعد آپ درود ابراہیمی کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گلے میں رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں اور آپ روزانہ 100 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں اور یہ عمل آپ تاوقت پیدائش جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ پر اللہ کا کرم ہوگا اور آپ کو اولاد نرینہ یعنی بیٹا عطا ہو جائے گا ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔