Is post mein hum aap ko ek aisi Quranic dua bata rahe hain jis ki barkat se biwi apne shohar ki mohabbat ko hamesha ke liye hasil kar sakti hai. Yaad rahe ke shadi shuda khawateen ki fitrat hai ke woh apne shohar ke saath kisi doosri aurat ko bardasht nahi kar pati. Lehaza jab koi khatoon unke shohar se muskurakar baat karti hai to us doran aksar biwiyan bechaini aur depression aur shak ka shikar ho jati hain. Lehaza shak ki wajah se shadi shuda khawateen ki zindagi mein nafrat ka toofan aa sakta hai. lehaza agr koe wife ye chahti hai k iss ka shohar sirf isse se mohabbat kare tu iss maqsad ke liye Surah Qamar ayat 10 mein mojood dua ka wird krain , Insha Allah shohar k dil mein sirf iss ki biwi ki mohabbat rahay ghay .

Bewafa Shohar K liye wazifa Urdu

اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسی قرآنی دعا بتا رہے ہیں جس کی برکت سے بیوی اپنے شوہر کی محبت کو ہمیشہ کے لئے حاصل کر سکے گی ۔ یاد رہے کہ شادی شدہ خواتین کی فطرت ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی دوسری عورت کو برداشت نہیں کر پاتی ۔ لہذا جب کوئی خاتون ان کے شوہر سے مسکرا کربات کرتی ہے تو اس دوران اکثر بیویاں بے چینی اور ڈیپریشن اور شک کا شکار ہو جاتی ہیں ۔لہذا شک کی وجہ سے شادی شدہ خواتین کی زندگی میں نفرت کا طوفان آسکتا ہے ۔ اسکے علاوہ اگر کوئی خاتون زبردستی اپنے شوہر کو دوسری عورتوں سے دور کرتی ہے تو اسکی وجہ سے شوہر ذہنی طور پر اس غیر عورت کے مزید قریب ہوجاتا ہے اور ایسی عادت ہر شوہر کی فطرت کا حصہ ہوتی ہے ۔اس کی مثال ایسے ہے جب ہم بچوں کو کسی کام سے روکتے ہیں تو بچوں میں اکثر وہ کام کرنے کا مزید تجسس پیدا ہوجاتا ہے ، لہذا وہ والدین سے چھپ کرہر وہ کام کرتے ہیں جن سے انہیں منع کیا گیا ہوتا ہے ۔ اسی طرح جب کسی شوہر کو زبردستی کسی خاتون سے بات کرنے پر منع کیا جاے گا تو وہ بیوی سے چھپ کر اس سے بات کرے گااور اس طرح میاں بیوی کے درمیان اختلاف اور نفرت ذیادہ ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔لہذا شوہر پر کسی قسم کی پابندی عائد نہ کی جاے اور ایسا کرنے سے شوہر خود بخود چند دنوں میں ہر خاتون سے دلی طور پر دور ہو جاے گا ۔ اور اگر کوئی خاتون یہ چاہتی ہے کہ اس کے شوہر کا جھکاو کبھی کسی دوسری عورت کی طرف نہ ہو اور اسے اس کے شوہر کی خالص محبت ہمیشہ کے لئے حاصل ہو جاے تو یہ دعا کے زریعے ممکن ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسی دعا حاصل گی جس کی برکت شوہر کے دل میں صرف اسکی بیوی کی محبت پیدا ہو جاےگی اور وہ تمام زندگی اپنی بیوی کی تابعداری بھی کرے گا۔ اس دعا کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Bewafa Shohar K liye wazifa

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir in Arabic

اگر کوئی خاتون یہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر صرف اس کی محبت اور تابعداری میں زندگی گزارے تو یہ دعا ربہ انی مغلوب فانتصر کے زریعے ممکن ہے ۔ لہذا شوہر کے دل اور دماغ کو اپنے کنٹرول میں کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔ اس کے بعد آپ 300 مرتبہ ربہ انی مغلوب فانتصر ورد کریں ۔ آخر میں آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں اور اس وظیفہ کے دوران آپ اپنے شوہر کو اپنے ذہن میں رکھیں ۔ 7 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ ربہ انی مغلوب فاتصر ورد کرنے کی عادت بنالیں تاکہ آپ کو بیان کئے گئے وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ انشاء اللہ 7 دن کے بعد شوہر کے دل میں صرف اس کی بیوی کی محبت ہوگی اور یہ محبت تمام زندگی کم نہیں ہوگی ۔

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719