Is post mein hum aap ko apne mushahidat aur hadees ki roshni mein dam karne ki ahmiyat batayenge. Is ke ilawah aap ko ye bhi bataya jayega ke kala jadoo aur har qisam ke bad asarat fard par rohani ilaj ke bawajood baar baar kyun hamla awar hote hain. Dunya ka sab se behtareen rohani ilaj kya hai? Ye baat bhi aap ko is post mein hasil hogi, is liye is post ko aakhir tak parhein.
Kala Jau ke Asrat Ki Haqeeqat
اس پوسٹ میں ہم آپ کو اپنے مشاہدات اور حدیث کی روشنی میں دم کرنے کی اہمیت بتائیں گے ۔ اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتایا جاے گا کہ کالا جادو اور ہر قسم کے بداثرات فرد بر روحانی علاج کے باوجود بار بار کیوں حملہ آور ہوتے ہیں ۔ دنیا کا سب سے بہترین روحانی علاج کیا ہے ؟ یہ بات بھی آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگی ، لہذا اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں ۔
روحانی علاج میں سب سے مشکل کام کالا جادو کی تصدیق کرنا ہے اور 100 میں سے 90 روحانی ماہر کالا جادو کی غلط تصدیق کرتے ہیں ۔ عام افراد کسی بھی پریشانی اور بیماری کی وجہ کالا جادو کو مان لیتے ہیں ۔اس کے علاوہ عام افراد کا کالا جادو پر یقین اس وقت مزید پختہ ہو جاتا ہے جب کوئی عامل ان پر کالا جادو ہونے کی تصدیق کر دیتا ہے ۔ جبکہ عام لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ متعلقہ عامل روحانیت کو سمجھتا ہے یا نہیں ۔ لہذا ہمیں جن باتوں کا علم نہیں ہوتا ان باتوں پر ہم لوگ بے حد آسانی سے یقیں کر لیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کالا جادو کی تصدیق آسان نہیں اس کے علاوہ کالا جادو کی غلط تصدیق کی وجہ سے بھی فرد کی زندگی میں شک ، پریشانی اور نفرت کی فضا قائم ہو جاتی ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ کالا جادو کی تصدیق کس طرح کی جاتی ہے اس کے علاوہ اس پوسٹ میں آپ کو کالا جادو کا صحیح علاج بھی حاصل ہوگا ۔ یاد رہے کہ عام طور پر کالا جادو کی تصدیق کرنے کے لئے کالا جادو کی علامات کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔لیکن یاد رہے کہ کالا جادو کی جو علامات قدیم کتابوں میں درج ہیں وہ علامات کسی جسمانی یا نفسیاتی بیماری کی بھی ہو سکتی ہیں ، لہذا محض کالا جادو کی علامات کی بنا پر کالا جادو کی تصدیق کرنے میں غلطی ہو سکتی ہے۔اسی طرح بعض افراد بچوں پر حاضرات کا عمل کرکےبچوں کو جادو کی جگہ ، جنات اور خاندان کی عورتوں کے چہرے دیکھا کر کالا جادو ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔جبکہ حاضرات میں بچوں کو جو مناظر دیکھائی دیتے ہیں وہ محض فریب ہے ۔ یہ حاضرات نفسیات کا طریقہ علاج ہے جسے ہپنوسس کہا جاتا ہےجس کے زریعے نفساتی امراض کو دور کیا جاتا ہے۔ہپنوسس میں بچوں کو دیکھائی دینے والے مناظر میں حقیقت نہیں ہوتی۔ لہذا بعض لوگ ہپنوسس کے زریعے دوسروں لوگوں کو وہم دے ان کی زندگی سے سکون ختم کر دیتے ہیں اور بعض اوقات ایسے لوگ معصوم لوگوں کو بلیک میل بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔جبکہ یہ حقیقت نہیں۔ اسی طرح لوگوں نے کالا جادو کی تصدیق کے لئےبہت سے خود ساختہ طریقے بنا رکھے ہیں ۔اور ان میں سے ذیادہ طریقے قدیم کتابوں میں موجود ہیں ۔یاد رہےکہ کالا جادو کی تصدیق کوئی بہت ماہر فرد ہی کر سکتا ہے بشرطیکہ کہ اس فرد کو جھوٹ کہنے کی عادت نہ ہو، لیکن بد قسمتی سےآپ کو ایساء شخص آسانی سے نہیں ملےگا۔ محض کتابوں سے طریقہ جان کر کالا جادو کی تصدیق ممکن نہیں، کالا جادو کی تصدیق کے لئے وسیع تجربہ ، علم اور شعور بھی ضروری ہے ۔ہم نے اکثر افراد ایسے دیکھے ہیں جن پر خون گرا، اور خون گرنے کی علامت کی کو مدنظر رکھتے ہوے لوگوں نےان پر کالا جادو ہونے کی تصدیق کردی جبکہ کئی سال گزرنے کے بعد نہ تو ان کو کوئی بیماری لگی اور نہ ہی ان پر کوئی سخت مصیب آئی ۔ اس کے علاوہ ہم نے ایسے افراد بھی دیکھے ہیں جن پر خون گرا اور وہ 24 گھنتے میں جہان فانی سے رخصت ہو گئے ۔اب بیان کئے گئے دنوں واقعات میں کالا جادو کی سب سے اہم علامت موجود ہے لیکن ایک شخص کو نقصان ہوا جبکہ دوسرا شخص محفوظ رہا ۔مطلب یہ محض علامات کی بنا پر یا مخص کتابیں پڑھ کر کوئی شخص کالا جادو ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتا ۔ کالا جادو کی تصدیق کے لئے کسی فرد کے پاس نفسیات ، میڈیکل سائنس اور روحانیت کا صحیح علم ہونا چاہئے ۔اور اگر کسی فرد کے پاس میڈیکل ، نفسیات اور روحانیت کا صحیح علم ہے وہ ہی کالا جادو کی تصدیق کر سکتا ہے بصورت دیگر آپ کے گمراہ ہونے اور بلیک ہونے کے امکانات ذیادہ ہیں ۔ہم نے جو بات سیکھی ہے اس کے مطابق اگر کوئی فرد حقیقت میں کالا جادو کا شکار ہو جاتا ہے تو اس کے بعد اسے کالا جادو سے مکمل طور پر شفاء نہیں ملتی بلکہ کالا جادو کی وجہ سے اسے زندگی میں کسی نہ کسی انداز سے نقصان ملتا رہتا ہے۔ کالا جادو کے اثرات اپنی شکل بدل کر فرد کی زندگی میں بار بار داخل ہوتے رہتے ہیں ۔ ہم نے یہ بھی سیکھا ہے کہ کا لا جادو شوگر کے مرض کی طرح ہے اور جس طرح ہم شوگر کی دوا لے شوگر کو کنڑول کرتے ہیں اسی طرح ہم اپنے درست اعمال اور دعا کے زریعے کالا جادو کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ حدیث مبارکہ میں کالا جادو سے حفاظت کی بے شمار دعائیں موجود ہیں ۔یاد رہے کہ جب ہم دعائیں پڑھتے ہیں تو اس کا اللہ کی ذات کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ ان کی وجہ سےہم ہر قسم کے شر سے محفوظ رہتے ہیں ۔لہذا ہر قسم کے شر سے محفوظ رہنے کی وجہ سے فرد کو جادو نقصان نہیں دے پاتا ۔
Dam Aur Hadees
اصل میں کالا جادو شر کا ایک جز ہے اور شر ہمیں نیند ، بیداری ، کھانا کھانے کے دوران اور رزق کمانے کے دوران نقصان دے سکتا ہے ۔ لہذا اسلام نے ہمیں کھانا ،کھانے ، سونے ، جاگنےاور گھر سے جانے اور آنے کی دعائیں بتائی ہیں۔ ان دعاوں کے زریعے ہم اللہ سے پناہ مانگتے ہیں اور جب تک ہم اللہ کی پناہ میں ہیں ہم کالا جادو اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رہتے ہیں ۔لیکن جیسے ہی ہمارے اعمال غلط ہو جاتے ہیں ہم لوگ دوبارہ شر اور جادو کے اثرات کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ سلسلہ ایسے ہی تمام زندگی چلتا رہتا ہے۔ کالا جادو اور نظربد شر کے اہم جز ہیں ان سے حفاظت اور علاج کے لئےآپ نبی پاک اور صحابہ اکرام نےدم بھی کیا اور دم کرنا حدیث سے ثابت ہے۔آپ نبی پاک حضرت حسین کریمین کو دم نظربد سے بچانے کے دم کیا ۔ آپ نبی پاک سورہ فلق اور ناس پڑھ کر خود کو دم کیا کرتےتھے اور اسی طرح صحابی رسول بجھو یا سانپ کاٹنے کا دم بھی کیا کرتے تھے۔ایک حدیث مبارکہ کے مطابق آپ صلی اللہ نے مسلمانوں کو دم کرنے کی آجازت اس شرط کے ساتھ عطا فرمائی کے دم کے الفاظ میں شرکیہ الفاظ نہ ہو۔ لہذا صحابہ اکرام نے دم کے لئے سورہ فاتحہ ، سورہ فلق اور سورہ ناس کو بہترین پایا اور ان سورہ مبارکہ میں شفاء اور روحانی حفاظت کے واضع مشاہدات بھی کئے گئے۔
یاد رہے کہ صحابہ اکرام کو نبی پاک کی زیارت ہوئی تھی لہذا صحابہ اکرام کے پاس ہر قسم کا روحانی فیض موجود تھا۔ لیکن وقت گرزنے کے ساتھ بزرگوں یہ ضروری قرار دیا کہ پہلے کسی سورہ مبارکہ کو مخصوص تعداد میں کم ازکم 40 دن پڑھ کر اس کی زکات ادا کی جاے اور اس کے بعد وہ شخص دوسروں کو دم کرے ۔ مخصوص سورہ مبارکہ کو 40 دن ورد کرنے کی مقصدیت یہ تھی تاکہ جو فرد دم کرے اس کی لحاط سے اصلاح ہو اور اس کے گمراہ ہونے کے امکانات کم سے کم ہوں ۔ اس لئے آج دنیا میں وہ افراد دم کرتے ہیں جنہنوں نے مخصوص سورہ مبارکہ کی روحانی زکات ادا کی ہوتی ہے الغرض دم حدیث سے ثابت ہے اور دم بہترین روحانی علاج بھی ہے ۔
Dam from Amna Behan
اگر کوئی بھائی یا بہن کالا جادو م، نظربد ، جنات یا کسی بھی لا علاج بیماری کا شکار ہیں تو ان سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ آمنہ بہن سے فون پر دم کر وا سکتے ہیں ۔ سلسلہ نادعلی آپ سے کسی قسم کا ہدیہ وصول نہیں کرتا ۔ آمنہ بہن اور شاہد بھائی نے چونکہ سورہ فلق ، سورہ ناس اور الحمد شریف کی روحانی زکات ادا کی ہے لہذا ان کے دم کی وجہ سے آپ کو آپ کو جلد ہر قسم کے جادو ، نظربد ، جنات ، دشمن اور لا علاج بیماری سے شفاء حاصل ہو جاے گی ۔ جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ کالا جادو سے متاثر ہونے کے بعد آپ کو زندگی میں دوبارہ پریشانی بھی لاحق ہو سکتی ہے اور ایسی صورت میں آپ فوری طور پر آمنہ بہن سے دم کروا لیا کریں تاکہ جو بد اثرات آپ پر مرتب ہوئے ہوں وہ اسی وقت ختم ہو جائیں ۔ اور یہی کالے جادو اور ہر قسم کے بداثرات کا علاج ہے۔لیکن اگر کوئی فرد یہ سمجھتا ہے کہ کسی عامل سے روحانی علاج کروانے کے بعد اسے دوبارہ پریشانی نہیں ہوگی تو یہ سچ نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ اگر آپ کسی دوسرے شخص سے دم کروانا چاہتےہیں تو اس بات کی ضرور تصدیق کرلیں کہ وہ شخص بیمار نہ ہو اگر آپ کسی ایسے فرد سے دم کرواتے ہیں جو کہ ٹی بی کا مریض ہےتو اس سے دم کروانے کی وجہ سےٹی بی کا بیکٹیریا آپ میں داخل ہو سکتا ہے جب کوئی فرد آمنہ بہن سے فون پر دم کرواتا ہےتو اس طریقہ کار میں آمنہ بہن قرآن کی سورہ مبارکہ پڑھتی ہیں اور اس کے بعد آپ خود اپنے آپ کو دم کرتے ہیں ۔اور اس دوران سلسلہ کے بزرگ آپ کے لئے خاص دعا بھی فرماتے ہیں جس کی وجہ سےآپ کو بہت جلد بیماری،کالاجادو ، نظربد، دشمن ، جنات اور ہر قسم کی پریشانی سے نجات مل جاتی ہے۔
پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں
Whatsapp: +92 328 4765719