Mojooda daur mein mehengai ke sabab bohat se log rizq ki kami ka shikaar hain. Jis ki wajah se un ke liye nizaam zindagi ko chalana mushkil ho gaya hai. Kyunkay log kama to rahay hain lekin har guzarte din ke sath cheezo ki prices mein izafah aur expenses ki wajah se aik job holder fard ka guzaraa hona mumkin nahi raha. Bohat se log educated honay ke bawajood bay rozgaar hain aur yeh soorat e haal afraad ko zehni tor par bemaar karne ka sabab bhi ban rahi hai. Lehaza is soorat e haal ko mad nazar rakhtay hue aaj ki is post mein hum aap rizq mein izafay ke liye rizq ki dua bitayen ge jo ke surah baqarah ki aakhri 2 ayat hain . Lehazah agar koi bahi ya behan rizq mein izafa chahty hain tu wo rizq ki dua last two ayat surah baqarah ka wazifa sirf 1 din kar lain . Insha Allah ap ko ap ki soch se bhe zaida rizq aur kamyabi hasil hone laghy ge .

Dua for Rizq In Urdu

موجودہ دور میں مہنگائی کے سبب بہت سے لوگ رزق کی کمی کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے لیے نظام زندگی کو چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ کیونکہ لوگ کما تو رہے ہیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور اخراجات کی وجہ سے تنخواہ دار فرد کا گزارا ہونا ممکن نہیں رہا۔ بہت سے لوگ پڑھنے لکھے ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں اور یہ صورت حال افراد کو ذہنی طور پر بیمار کرنے کا سبب بھی بن رہی ہے۔ لہذا اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ رزق میں اضافے کے لیے رزق کی دعا بتائیں گے جو کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہیں۔

Dua For Rizq Wazifa

وہ بھائی یا بہنیں جو اپنے رزق میں اضافہ چاہتے ہیں اچھے روزگار اور آمدن کے وسیع وسائل کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کے لیے وہ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 300 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے ۔ لہذا وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔
انشاء اللہ اس مختصر عمل کی برکت سے آپ کے مالی حالات بہت اچھے ہو جائیں گے رزق میں اضافہ اور برکت ہو گی اور اس کے ساتھ آپ کو رزق حاصل ہونے کے حوالے سے اچھے مواقع بھی ملیں گے۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یہ وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس بھی رکھیں اور گھر میں بھی ضرور رکھیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔