Duniya mein har kamyaab fard ki kamyabi is baat mein hai ke woh apne dushman se hifazat aur nijaat haasil karle. Lehaza is ke liye dushman ki harkaat o saknaat par nazar rakhna zaroori hai. Lekin dushman par nazar to isi waqt rakhi ja sakti hai jab dushman samnay ho. Dushman samnay nah ho aur nah hi yeh ilm ho ke dushman kon hai to aisay dushman se hifazat aur nijaat paana namumkin hai. Hamaray qareeb bohat se afraad aisay hotay hain jo hum se muskura kar baat karte hain lekin un ke dil mein hasad hota hai aur is hasad ko jaan paana bhi aasaan nahi. Lehaza agar koi bhai ya behan khud ko kamyaab tareen banana chahtay hain to un ke liye zaroori hai ke woh apni har zahiri aur baatini dushman se hifazat mein rahen .
Yeh kaam aasaan to nahi lekin ayatul kursi is kaam ko ap ke liye aasaan bana deti hai. Ayatul kursi quran ki sab se buri aayat mubarikah hai jis ki hadees mein be shumaar fazeelat bayan hai .
Hasad, haasid, jin, shaitan, haadsa, dar, khauf, aafat, bemari aur har qisam ke dushman ka tor ayatul kursi mein hai. Lehaza is post mein hum ap ko dushman se hifazat aur nijaat panay ke liye ayatul kursi ka aik aasaan wazifa bta rahay hain. Is wazifa ki tafseel neechay darj hai .
Dushman Se Hifazat Aur Nijat Urdu
دنیا میں ہر کامیاب فرد کی کامیابی اس بات میں ہے کہ وہ اپنے دشمن سے حفاظت اور نجات حاصل کرلے ۔ لہذا اس کے لیے دشمن کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنا ضروری ہے ۔ لیکن دشمن پر نظر تو اسی وقت رکھی جا سکتی ہے جب دشمن سامنے ہو ۔ دشمن سامنے نہ ہو اور نہ ہی یہ علم ہو کہ دشمن کون ہے تو ایسے دشمن سے حفاظت اور نجات پانا ناممکن ہے ۔ ہمارے قریب بہت سے افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہم سے مسکرا کر بات کرتے ہیں لیکن ان کے دل میں حسد ہوتا ہے اور اس حسد کو جان پانا بھی آسان نہیں ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن خود کو کامیاب ترین بنانا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ہر ظاہری اور باطنی دشمن سے حفاظت میں رہیں ۔
یہ کام آسان تو نہیں لیکن آیت الکرسی اس کام کو آپ کے لیے آسان بنا دیتی ہے ۔ آیت الکرسی قرآن کی سب سے بری آیت مبارکہ ہے جس کی حدیث میں بے شمار فضیلت بیان ہے ۔
حسد ، حاسد ، جن ، شیطان ، حادثہ ، ڈر ، خوف ،آفت ، بیماری اور ہر قسم کے دشمن کا توڑ آیت الکرسی میں ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو دشمن سے حفاظت اور نجات پانے کے لیے آیت الکرسی کا ایک آسان وظیفہ بتا رہے ہیں ۔ اس وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Dushman Se Hifazat ki Dua Urdu
یاد رہے کہ حسد ایک انسان کے دل میں کسی دوسرے کے لیے نفرت اور دشمنی کی وجہ بنتا ہے اور دلوں میں حسد شیطان پیدا کرتا ہے ۔ اور شیطان سب سے ذیادہ آیت الکرسی سے ڈرتا ہے اور یہ بات حدیث میں موجود ہے ۔ لہذا جو بھائی یا بہن آیت الکرسی کا وظیفہ کرتے ہیں تو ان سے حسد کرنے والے لوگ حسد چھوڑ کر جلد ہی ان کے خیر خواہ بن جاتے ہیں اور اس طرح ایک فرد لوگوں کے ایسے نقصانات سے بچ جاتا ہے جسکی وجہ کالا جادو ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ کالا جادو کے اثرات بھی آیت الکرسی کی برکت سے ختم ہو جاتے ہیں اور آیت الکرسی کا وظیفہ کرنے والے تمام افراد پر کالا جادو ، نظربد ، جنات اور کسی قسم کے بد اثرات کا اثر نہیں ہوتا ۔ یاد رہے کہ دنیا میں موجود ہر فرد نظربد ، بندش اور کالا جادو کا بالواسطہ یا بلا واسطہ ضرور شکار ہوتا ہے ۔ یہ بد اثرات بعض اوقات اتنے زیادہ شدید ہوتے ہیں کہ انسان کو سوچنے کا بھی موقع بھی نہیں ملتا ۔لہذا جو بھائی یا بہنیں آیت الکرسی کا ورد اپنی زندگی میں ایک بار کر لیتے ہیں تو وہ تمام زندگی دشمن ، نظربد ، حاسد ، حسد ، کالا جادو اور ناگہانی آفات وبلیات سے اللہ کی حفاظت میں رہتے ہیں ۔
Dushman Se Hifazat ki Dua Wazifa
جیسا کہ ہم نے پہلے آپ کو بتایا کہ دشمن سے حفاظت اور نجات کی سب سے پاورفل قرآنی دعا آیت الکرسی ہے ۔ آیت الکرسی اپنے ورد کرنے والے کو دشمن کی ہر چال سے محفوظ رکھتی ہے ۔ یاد رہے کہ ہم نہیں جان سکتے ہیں دشمن ہمیں کیسے نقصان دے رہا ہے اور کیسے وہ آئندہ زندگی ہمیں نقصان سے دوچار کرے گا ۔لیکن اللہ کی ذات سب جانتی ہے لہذا جب اللہ کی بارگاہ میں آیت الکرسی کے وسیلہ سے دعا کی جاتی ہے تو اس فرد کا روحانی حصار ہو جاتا ہے لہذا اس حصار کی وجہ سے نہ تو فرد پر جادو چلتا ہے اور نہ ہی کوئی دشمن اسے ظاہری حوالے سے کوئی نقصان دے سکتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن آیت الکرسی کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ جمعہ کے دن فجر کی نامز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں وہ 70 مرتبہ آیت الکرسی محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس پورے عمل کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 14 دن کے بعد آپ ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی ورد کرنے کی عادت ضرور ڈال لیں ۔ انشاء اللہ آپ کا دشمن کبھی بھی آپ کی جان ، مال ، اولاد ، عزت ، گھر اور کاروبار کو نقصان نہیں دے سکے گا ۔ بلکہ آپ کے دشمن کے دل میں آپ کا خوف پیدا ہو جاے گا اور ایساء خوف ہر اس شخص کے دل میں ہوگا جو آپ کو نقصان دینے کا ارادہ کرے گا ۔
Dushman Se Hifazat ka Taweez
ہر قسم کے دشمن سے نجات اور حفاظت کے لیے دوسرا پاورفل روحانی عمل آیت الکرسی کے عربی نقش کا ہے ۔ لہذا آپ منگل یا جمعہ کے دن آیت الکرسی کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ آیت الکرسی کے نقش کی برکت سے آپ کے گھر ، اولاد ، کاروبار ، عزت اور صحت کا روحانی حصار اسی وقت جاری ہو جاے گا لہذا جب تک آپ کے پاس آیت الکرسی کا عربی نقش ہے آپ کا دشمن آپ کو نقصان نہیں دے پاے گا ۔ یاد رہے کہ دشمن آپ کو حسد ، نظربد ، کالا جادو اور جنات کے زریعے نقصان دے سکتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس آیت الکرسی کا نقش ہے تو نظربد ، جادو ، جنات اور ہر قسم کے بد اثرات آپ کے لیے بے اثر ہو جائیں گے ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔