Jadu toona ki be shumaar aqsam hain. Islam ne har qisam ke jadu ka aik hi ilaaj bataya hai jo ke allah ki panah hai aur allah ki panah haasil karne ke liye hadees mein bohat se duayen mojood hain aur un hi duaun mein aik dua اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم hai. Yeh dua mubarikah har musalman ko maloom hai aur isi dua mubarikah mein aap ko jadu, jinnat, nazre bad, saya, dushman, bemari aur har pareshani ka hal haasil hoga. Asal mein insaan ke har gunah aur nuqsaan ke peechay shetan kisi nah kisi andaaz se karfrma zaroor hota hai. Insaan ko is baat ka ehsas nahi hota lekin baat yahi sach hai. Shetan insaan ki soch ko is andaaz se gumraah karta hai ke insaan 100 saal bhi sochta rahay to bhi woh shetan ki chaal ko nahi samajh sakta lekin islam ne musalmanoon ko shetan ki chaal aur is se bachney ka tareeqa bta diya hai. Yaad rahay ke jab ko yi insaan kisi par jadu toona karta hai to jadu karne ki yeh soch bhi insaan ko shetan hi deta hai. Lehaza islam ne jadu ko ibtida se khatam karne ke liye dua mubarikah اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم bta di hai. Jis ka vird karne ka sahih tareeqa yeh hai ke aap koi bhi kaam shuru karen to is se pehlay aap bsm allah al rehman uraheem parhnay ke baad aik martaba اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم parh liya karen. Bismillah shareef kisi bhi kaam ko shuru karne se pehlay parhi jati hai. Lehaza اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم se pehlay bismillah shareef parhi jaye to behtar hai lekin agar koi fard koi kaam shuru karne se pehlay اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم aur baad mein bismillah shareef parta hai to yeh bhi behtar hai .

Jadu Tona Ka Ilaj In Islam Urdu

جادو ٹونہ کی بے شمار اقسام ہیں ۔ اسلام نے ہر قسم کے جادو کا ایک ہی علاج بتایا ہے جو کہ اللہ کی پناہ ہے اور اللہ کی پناہ حاصل کرنے کے لیے حدیث میں بہت سے دعائیں موجود ہیں اور ان ہی دعاوں میں ایک دعا اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم ہے ۔ یہ دعا مبارکہ ہر مسلمان کو معلوم ہے اور اسی دعا مبارکہ میں آپ کو جادو ، جنات ، نظربد ، سایہ ، دشمن ، بیماری اور ہر پریشانی کا حل حاصل ہوگا ۔ اصل میں انسان کے ہر گناہ اور نقصان کے پیچھے شیطان کسی نہ کسی انداز سے کارفرما ضرور ہوتا ہے ۔ انسان کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا لیکن بات یہی سچ ہے ۔ شیطان انسان کی سوچ کو اس انداز سے گمراہ کرتا ہے کہ انسان 100 سال بھی سوچتا رہے تو بھی وہ شیطان کی چال کو نہیں سمجھ سکتا لیکن اسلام نے مسلمانوں کو شیطان کی چال اور اس سے بچنے کا طریقہ بتا دیا ہے ۔ یاد رہے کہ جب کو ئی انسان کسی پر جادو ٹونہ کرتا ہے تو جادو کرنے کی یہ سوچ بھی انسان کو شیطان ہی دیتا ہے ۔ لہذا اسلام نے جادو کو ابتدا سے ختم کرنے کے لیے دعا مبارکہ اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم بتا دی ہے ۔ جس کا ورد کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ کوئی بھی کام شروع کریں تو اس سے پہلے آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم پڑھ لیا کریں ۔ بسم اللہ شریف کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے پڑھی جاتی ہے ۔ لہذا اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم سے پہلے بسم اللہ شریف پڑھی جاے تو بہتر ہے لیکن اگر کوئی فرد کوئی کام شروع کرنے سے پہلے اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم اور بعد میں بسم اللہ شریف پرھتا ہے تو یہ بھی بہتر ہے ۔اگر کوئی بھائی یابہن کالا جادو کا شکار ہیں اور انہیں ہر طرح کا علاج کروانے کے باوجود اس سے شفاء نہیں ملی تو وہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کرے اور درمیان میں دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 700 مرتبہ اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے اور 7 دن کے بعد کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے بسم الرحمن الرحیم اور اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم پڑھ لیا کریں اور کوشش کریں کہ آپ اعوذ بااللہ من اشیطان الرجیم کو پاک سیاہی سے عربی میں تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ آپ تمام زندگی کالا جادو نظربد ، جنات ، شیاطین اور دشمن سے محفوظ رہیں گے ۔

کامیابی کی روحانی کنجی

آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔