Jadu tona ka ilaj sirf quran se mumkin hai yeh baat har musalman jaanta hai lekin kaisay? Is logic ko kam log jantay hain. Yaad rahay ke quran ki har har aayat mubarka jadu ka toor hai lekin quran ki kisi bhi aayat ka vird aap ne is niyat se karna hai ke aap ko allah ki panah haasil ho jaye. Lehaza jaisay hi aap ko allah ki panah haasil ho jaye gi aap par huve jadu, bemari, pareshani aur pareshani ka pata bhi nahi chalay ga ke woh kahan gayi. Yaad rahay ke hamari bayan karda baat ko aksar log yeh gumaan kar satke hain ke yeh to hamein bhi maloom hai is mein nai( new) baat kya hai. Yahan yeh baat aap ko bhi apne zehen mein rakhni chahiye ke hum bhi yeh baat jantay hain ke aap ko is baat ka pehlay se ilm hai jo ke hum ne ki. Lekin aap is ke bawajood is par amal nahi karte. Isi wajah se baaz log jadu ka toor nahi kar paate kyunkay kuch afraad ko hadees se ziada aamlon par yaqeen hota hai. Saaray afraad aisay nahi hum sirf chand afraad ki baat kar rahay hain . Yaad rahay ke quran aur hadees aik hatmi sachaai hain. Is mein rdobdl mumkin nahi. Lehaza hadees ne jadu ka jo ilaj bataia hai wohi ilaj qayamat tak kaam kere ga . Lehaza hamein ziada zaroorat is baat ki hai ke hum apne imaan ko durust karen. Jadu ka toor khud bakhud ho jaye ga. Lekin agar hum apne imaan ko durust karne mein kamyaab nahi to hum duniya ki pareshaniyon ka shikaar zaroor rahen ge . Is post mein hum kala jadu ka toor karne ke liye aap ko surah falaq ka aik aasaan wazifa bta rahay hain. Lekin yaad rahay ke surah falaq aik dua hai jis mein aap apne rab ki bargaah mein panah haasil karne ke liye dua mangte hain . Lehaza surah falaq ka wazifa karne ke douran aap ne sirf allah ki panah haasil karne par tawajah markooz rakhni hai. Jadu waghera ko apne zehen mein nah layein. Jadu aur aap ki har pareshani ka toor khud bakhud hoga. Surah Falaq ka wazifa ki urdu tafseel neechay darj hai .
Jadu Tona Ka Ilaj Quran Se Urdu
جادو ٹونہ کا علاج صرف قرآن سے ممکن ہے یہ بات ہر مسلمان جانتا ہے لیکن کیسے ؟ اس لاجک کو کم لوگ جانتے ہیں ۔ یاد رہے کہ قرآن کی ہر ہر آیت جادو کا ٹوڑ ہے لیکن قرآن کی کسی بھی آیت کا ورد آپ نے اس نیت سے کرنا ہے کہ آپ کو اللہ کی پناہ حاصل ہو جاے ۔لہذا جیسے ہی آپ کو اللہ کی پناہ حاصل ہو جاے گی آپ پر ہوے جادو ، بیماری ، پریشانی اور آفات و بلیات کا پتہ بھی چلے گا کہ وہ کہاں گئی ۔ یاد رہے کہ ہماری بیان کردہ بات کو اکثر لوگ یہ گمان کر سکتے ہیں کہ یہ تو ہمیں بھی معلوم ہے اس میں نئی بات کیا ہے ۔ یہاں یہ بات آپ کو بھی اپنے ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ہم بھی یہ بات جانتے ہیں کہ آپ کو اس بات کا پہلے سے علم ہے جو کہ ہم نے کی ۔ لیکن آپ اس کے باوجود اس پر عمل نہیں کرتے ۔ اسی وجہ سے بعض لوگ جادو کا ٹوڑ نہیں کر پاتے کیونکہ کچھ افراد کو حدیث سے ذیادہ عاملوں پر یقین ہوتا ہے ۔ سارے افراد ایسے نہیں ہم صرف چند افراد کی بات کر رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ قرآن اور حدیث ایک حتمی سچائی ہیں ۔ اس میں ردوبدل ممکن نہیں ۔ لہذا حدیث نے جادو کا جو توڑبتایا ہے وہی توڑ قیامت تک کام کرے گا ۔ لہذا ہمیں ذیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے ایمان کو درست کریں ۔ جادو کا ٹوڑ خود بخود ہو جاے گا ۔ لیکن اگر ہم اپنے ایمان کو درست کرنے میں کامیاب نہیں تو ہم دنیا کی پریشانیوں کا شکار ضرور رہیں گے ۔
اس پوسٹ میں ہم کالا جادو کا ٹوڑ کرنے کے لیے آپ کو سورہ فلق کا ایک آسان وظیفہ بتا رہے ہیں ۔جسکی برکت سے آپ کو ہر قسم کے جادو اور غم سے صرف چند دنوں میں نجات مل جاے گی ۔ لیکن یاد رہے کہ سورہ فلق ایک دعا ہے جس میں آپ اپنے رب کی بارگاہ میں پناہ حاصل کرنے کے لیے دعا مانگتے ہیں ۔ لہذا سورہ فلق کا وظیفہ کرنے کے دوران آپ نے صرف اللہ کی پناہ حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھنی ہے ۔ جادو وغیرہ کو اپنے ذہن میں نہ لائیں ۔ جادو اور آپ کی ہر پریشانی کا تؤڑ خود بخود ہوگا ۔ سورہ فلق کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Jadu Tona Ka Ilaj Quran Se
کالا جادو کا توڑ کرنے کے لیے سورہ فلق کا وظیفہ بے حد افضل ہے ۔ یہ وظیفہ کرنے سے پہلے آپ سورہ فلق کو زبانی یاد کر لیں ۔ اس کے بعد آپ 70 دانے کی تسبیح بنا لیں اور جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ نے سورہ فلق کو اس طرح تلاوت کرنا ہے کہ آپ نے ناک سے سانس لے کر ہوا کو اپنے سینے میں روک لینا ہے اور اس دوران آپ سورہ فلق تلاوت کریں اور سانس کو آہستہ آہستہ چھوڑتے رہیں ۔ آپ نے ایک سانس میں ایک مرتبہ سورہ فلق تلاوت کرنی ہے ۔ دوران عمل اگر آپ کا سانس ٹوٹ جاتا ہے اور آپ سے ایک سانس میں ایک مرتبہ سورہ فلق نہیں پڑھی گئی تو آپ نے اس کو اپنی تعداد میں نہیں گننا ۔ اسی طرح آپ نے 70 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنی ہے ۔ یہ عمل آپ نے فجر کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس عمل کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو کالا جادو سے شفا بھی حاصل ہوگی اور آپ آئندہ زندگی کالا جادو اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ بھی رہیں گے ۔ یہ قرآنی عمل شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں جلد شفا کے لیے مجرب پایا گیا ہے ۔ اور انشاء اللہ اس کے لیے بھی ہم جلد وظیفہ آپ کے لیے پیش کریں گے ۔یاد رہے کہ اگر کالا جادو کی وجہ سے آپ کو کوئی جسمانی بیماری ہے تو اس کا بہترین علاج یہی عمل ہے اس کے علاوہ آپ کو ظاہری حوالے سے جو نقصانات ہو رہے ہیں یہ سبھی نقصانات بھی پورے ہونے لگیں گے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کرسکیں تو وہ اسم جمعہ کے دن ظہر کی نماز کے بعد سورہ اخلاص کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاءاللہ آپ کو جلد ہی ہر قسم کے جادو ، دشمن اور نظربد سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہو جاے گی ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔