سورہ نمل کی آیت 62 میں ایک دعا موجود ہے جس کے عربی الفاظ یہ ہیں ۔ (امن یُجیبُ المضطراذا دعاہُ ویکشف السوءَ ) یہ قران کی آیت ہے اور دعا بھی ہے اس آیت مبارکہ کی روحانی برکات کی بناء پر کوئی بھی بھائی یا بہن اپنی شادی یا رشتہ کی ہر روکاوٹ کو اللہ کی غیبی مدد سے دور کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ وظیفہ اللہ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے جو کی دعا کے ذمرے میں آتا ہے ۔ جب انسان کو کوئی ایسی مشکل کا سامناء ہوتا ہے جس کو وہ اپنی محنت اور کوشش کے باوجود دور نہیں کرپاتا تو ایسی صورت میں وہ اللہ کی غیبی مدد کا ہی طلب گار ہوتا ہےاور ایساء انسان آج سے نہیں بلکہ قدیم زمانہ سے کرتا آرہا ہے ۔ اب ہر انسان اپنی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامناء کرتا ہے ۔ لہذا انسان نے اپنی مخلتف مشکلات میں مختلف الفاظ یا دعاوں کے ذریعے اللہ کو پکارا ۔لہذا جن الفاظ کے ذریعے انسان کو اللہ کی مدد حاصل ہوئی ان الفاظ یا آیات کو نوٹ کر لیا گیا اور اس کے بعد انسان بوقت ضرورت اس دعا کو پڑھ کر اللہ کی مدد حاصل کرکے اپنے لئے کسی مشکل کو آسان کرتا ۔ ایسی ہی دعاوں میں ایک دعا مبارکہ سورہ نمل کی آیت 62 میں موجود ہے جسکی بے شمار برکات کا مشاہدہ کیا گیا ۔ اپنے اس پوسٹ میں ہم اس دعا مبارکہ کا شادی اور رشتہ کی پریشانی کو دور کرنے کے حوالے سے وظیفہ بتائیں گے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن اپنی شادی یا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں یا شادی کے لئے ہونے والے اخراجات کا انتظام نہیں ہو رہا تو اپنی اس پریشانی کو دور کرنے کےلئے اس دعا مبارکہ کا وظیفہ صرف 14 دن کر لیں انشاء اللہ 14 دن میں اللہ کی ذات ایسے سبب پیدا فرما دیں گے جس سے آپ کی شادی اور رشتہ میں موجود ہر روکاوٹ خود بخود دور ہونا شروع ہو جائے گی ۔

Ammai Yujibul Muztarra Wazifa

Ammai Yujibul Muztarra arabi

اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک بار سورہ نمل اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ نمل کی آیت 62 میں موجود دعا مبارکہ امن یُجیبُ المضطراذا دعاہُ ویکشف السوءَ  پر پہنچیں تو آپ اس آیت مبارکہ کو 700 مرتبہ محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ اسی طرح آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی شادی میں جو بھی پرابلم ہوگی وہ اللہ کے کرم سے دور ہو جائے گی ، اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی شادی کی بندش دور ہو جاتی ہے اور اگر نظربد کی وجہ سے آپ کی شادی میں روکاوٹ ہے تو وہ بھی دور ہو جائے گی اور اگر کسی نے دانستہ آپ کے رشتہ میں بندش کی ہوگی تو وہ اس بندش کا خود ہی شکار ہوکر پریشانیوں میں مبتلاء ہو جائے گا اور آپ کو شادی میں ہونے والے اخراجات کے حوالے سے پریشانی ہے تو اللہ کی ذات اس حوالے سے بھی آپ کی مدد فرمائیں گے ۔ یہ وظیفہ بے حد پاورفل اور مجرب ہے اور ایک بار یہ وظیفہ کر لینے کے بعد زندگی کی بے شمار پریشانیوں میں آپ کو اس کی برکات ملتی رہیں گی ۔

Ammai Yujibul Muztarra Taweez

اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کی گئی دعا مبارکہ کا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اسی دعا مبارکہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ اس نقش کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کی شادی میں حائل روکاوٹوں کو جلد دور فرما دیں گے اور ہم نے یہ مشاہد ہ کیا ہے کہ سورنمل کی اس آیت مبارکہ کے نقش کی برکت سے رشتہ اور شادی کی تمام روکاوٹیں 24 سے 72 گھنٹوں میں دور ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ یاد رہے کہ ہم نے اپنا مشاہدہ بیان کیا ہے لیکن مالک ذات اللہ کی ہے وہ چاہے تو آپ کی پریشانی 24 گھنٹوں سے پہلے بھی دور کر سکتا ہے اور چاہے تو آپ کی پریشانی کو ایک مہینہ کے بعد بھی دور کر سکتا ہے ۔ یعنی اللہ کے اپنے قوانین ہیں جو سب کے سب اسباب سے جڑے ہیں ۔ اب آپ کے لئے سبب کب بنے گا یہ اللہ کی ذات بہتر جانتی ہے ۔ لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ نے اللہ کی کلام کے وسیلہ سے اسکی مدد مانگی ہے لہذا اللہ کی ذات جلد ہی آپ کی پریشانی کو دور فرمائیں گے ۔ بیان کئے گئے وظیفہ کے بارے میں اگر آپ کا کوئی سوال ہے تو آپ سیدہ نور علی فاطمہ سے رابطہ کر سکتے ہیں  ۔

کامیابی کی روحانی کنجی

آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔