Agar koi bhai ya behan jald ameer hona chahtay hain to yeh mehnat ke baghair mumkin nahi. Lekin baaz log shadeed mehnat aur koshish karne ke bawajood bhi waafar rizaq haasil nahi kar paate. Is ki wajah khair o barkat se mehroomi hai aur agar koi khair o barkat se mahroom ho jaye to woh nazr e bad, bandish aur har qisam ke bad asraat ka shikaar zaroor ho jata hai. Lehaza agar koi fard kisi qisam ke bad asraat ka shikaar hai to woh mehnat aur koshish ke bawajood bhi waafar rizq hasil nahi kar pata. Ab sawal yeh peda hota hai ke khair o barkat se mehroomi ki wajah kya hai ? Iss post mein ap ko khair o barkat me kami k asbab aur khair o barkat hasil karne k liye surah muzammil ka wazifa bata rahay hain . Yad rahay k agr ap ko khair o barkat hasil ho jati hai tu rizq , dolat aur zindagi ki har kamyabi aap ko gaib se hasil hon ghe .
Khair o Barkat me Kami k Asbab Urdu
اگر کوئی بھائی یا بہن جلد امیر ہونا چاہتے ہیں تو یہ محنت کے بغیر ممکن نہیں ۔ لیکن بعض لوگ شدید محنت اور کوشش کرنے کے باوجود بھی وافر رزق حاصل نہیں کر پاتے ۔ اس کی وجہ خیروبرکت سے محرومی ہے اور اگر کوئی خیروبرکت سے محروم ہو جاے تو وہ نظربد ، بندش اور ہر قسم کے بد اثرات کا شکار ضرور ہو جاتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی فرد کسی قسم کے بد اثرات کا شکار ہے تو وہ محنت اور کوشش کے باوجود بھی وافر رزق حاصل نہیں کر پاتا ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خیروبرکت سے محرومی کی وجہ کیا ہے ؟
یاد رہے کہ خیروبرکت سے محرومی کے اسباب میں سے نماز کی پابندی نہ کرنا ، مستحق کو خیرات نہ دینا اور کسی مجبور کی دل آزاری کرنا اہم اسباب ہیں ۔ لہذا خیروبرکت سے محروم کرنے والے عوامل سے بچیں اور جلد وافر رزق اور دولت حاصل کرنے کے لئے سورہ مزمل کا وظیفہ بھی کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو وافر رزق اور دولت حاصل ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ محض وظیفہ کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اس لیے ضروری ہے کہ آپ ایسی عادات سے بچیں جو کہ خیروبرکت سے محرومی کی وجہ ہیں ۔
یاد رکھنے والی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اگر کوئی فرد خیروبرکت کو حاصل کر لیتا ہے تو بے حساب رزق ، دولت اور زندگی کی کامیابیاں اس کی ہمیشہ منتظر رہتی ہیں ۔
Khar o Barkat Ka Wazifa
اگر کوئی بھائی یا بہن جلد امیر ہونا چاہتے ہیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد اول وآخر 3-3 مرتبہ درد پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ مزمل اور 111 مرتبہ یا رب مغنی ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی ، ایک مرتبہ سورہ مزمل اور 111 مرتبہ یا رب مغنی ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے روحانی فیض جاری ہو جاے گا اور آپ کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ رزق اور دولت حاصل ہونا شروع ہو جاے گی ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم یا رب مغنی پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو بیان کئے گئے وظیفہ کی برکات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔ لیکن شرط یہی ہے کہ آپ نے کوئی بھی ایسا عمل نہیں کرنا جو کہ خیروبرکت سے محرومی کی وجہ بنے ۔ بیان کئے گئے روحانی اعمال کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔