Nazar bad aik khatarnaak rohani bemari hai jis ke baray mein hadees mubarikah mein bohat se ehkamaat mojood hain. Nazar bad se shifa aur hifazat ke liye bhi hadees mein bohat si duayen mojood hain. Nazar bad kisi bhi fard k liye shadeed nuqsaan ki wajah ban sakti hai. Nazr-e-bad k asraat fori insani jism par zahir ho kar is ke liye bemari, haadsa aur mout ki wajah ban satke hain. Nazr-e-bad ki wajah se kisi bhi fard ki mout bhi waqaya ho sakti hai aur yeh baat hadees mein mojood hai. Lehaza nazr-e-bad ko kabhi bhi mamooli nah lain kyunkay baaz auqaat yeh insaan ko dobarah –apne paon par khara honay ka mauqa nahi deti. Is post mein hum ne aap ko nazar e bad ki dua, nazar e bad ki dua parhnay ka tareeqa, nazar e bad ki dua se dam karne ka tareeqa aur nazar e bad ki dua ke faiday betaye hain. Nazar e bad ki dua har fard ko har haal mein yaad kr leni chahiye .
Nazar e bad ki dua ki rohani barkaat haasil karne ke liye urdu tafseel neechay darj hai .
Nazar e Bad Ki Dua Urdu
نظربد ایک خطرناک روحانی بیماری ہے جس کے بارے میں حدیث مبارکہ میں بہت سے احکامات موجود ہے ۔ نظربد سے شفاء اور حفاظت کے لئے بھی حدیث میں بہت سی دعائیں موجود ہیں ۔ نظربد کسی بھی فرد کے لئے شدید نقصان کی وجہ بن سکتی ہے ۔ نظربد کے اثرات فوری انسانی جسم پر ظاہر ہو کر اس کے لئے بیماری ، حادثہ اور موت کی وجہ بن سکتے ہیں ۔ نظربد کی وجہ سے کسی بھی فرد کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے اور یہ بات حدیث میں موجود ہے ۔ لہذا نظربد کو کبھی بھی معمولی نہ لیں کیونکہ بعض اوقات یہ انسان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع نہیں دیتی ۔ اس پوسٹ میں ہم نے آپ کو نظربد کی دعا ، نظربد کی دعا پڑھنے کا طریقہ ، نظربد کی دعا سے دم کرنے کا طریقہ اور نظربد کی دعا کے فائدے بتائے ہیں ۔ نظربد کی دعا ہر فرد کو ہر حال میں یاد کرلینی چاہئیے ۔
اس پوسٹ میں ہم نے آپ کو نظربد کی چند وہ دعائیں بتائیں ہیں جو کہ حدیث میں موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم نے آپ کو ایک ایساء روحانی عمل بھی بتایا ہے جس کو کرنے سے آپ کے لئے نظربد سے شفاء کا فیض جاری ہو جائے گا اور آپ جس مریض کو دم کریں گے اللہ کی ذات اسے نظربد سے شفاء عطاء فرمائیں گے ۔
اس کے علاوہ اس پوسٹ میں نظربد کی علامات اور اس کے نقصانات کے بارے میں بھی چند خاص باتیں آپ کو بتائیں گے ۔
Nazar e Bad Ki Dua Arabi
Nazar e Bad Ki Dua Urdu Tarjuma
یا اللہ نظربد کی گرمی ، اسکی ٹھنڈک اور اس کی تکلیف دور فرمادے
Nazar e Bad Ki Dua Hadees
نظربد اور اس کے بد اثرات کے بارے میں حدیث مبارکہ میں تفصیل موجود ہے ۔ نظربد کے اثرات خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اسی وجہ سے نظربد کے حوالے سے حدیث مبارکہ میں دعائیں موجود ہیں اور ان دعاوں کو پڑھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ نظربد کے اثرات ایک مسلمان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ۔
نظربد حدیث
صحیح مسلم حدیث 2188 میں نبی پاک کا فرمان ہے کہ نظر کا لگنا حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت لے جانے والی ہوتی تو وہ نظربد ہوتی ۔
نظربد حدیث
میری امت میں اللہ کی کتاب ، اس کے فیصلے اور تقدیر کے بعد سب سے ذیادہ تعداد نظربد کے اثرات سے مرنے والے لوگوں کی ہوگی ۔
سلسلہ حدیث صحیحہ
نظربد حدیث
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے کہ نظربد ایک اچھے بھلے انسان کو قبر میں اور اونٹ کو ہنڈیا میں داخل کر دیتی ہے ۔
سلسلہ حدیث صحیحہ
Nazar e Bad Ki Dua Se Dam Karna
نظربد کی جو دعا اوپر بیان کی گئی ہے اس دعا مبارکہ کو یاد کر لیں اور جب آپ کو لگے کہ آپ نظربد کا شکار ہو چکے ہیں تو اس وقت آپ بیان کی گئی دعا مبارکہ کو چند مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں ۔ اگرآپ کے گھر میں کوئی بچہ نظربد کا شکار تو اسے بھی یہ دعا مبارکہ پڑھ کر دم کریں ۔ انشاء اللہ کچھ دیر میں آپ کو یاآپ کے بچے کو نظربد سے شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ اس دعا مبارکہ کا روحانی فیض جاری کرنے کے لئے کسی قسم کے روحانی عمل کرنے کی ضرورت نہیں ۔
Nazar e Bad Ki Dua Amal
۔ لیکن اگرآپ روحانی طالب ہیں اور آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کو یہ بھی معلوم ہو جایا کرئے کہ کوئی فرد نظربد کا شکار ہے یا نہیں اور آپ کے دم سے مریض کو فوری شفاء بھی حاصل ہو جائے تو اس کے لئے آپ جمعرات کے روز عشاء کی نماز کے بعد 100 مرتبہ دورد ابراہیمی اور 700 مرتبہ بیان کی گئی نظربد کی دعا پڑھ لیں ۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے ۔ یہ عمل کرنے کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلادیں انشاء اللہ بیان کی گئی دعا مبارکہ کا روحانی فیض آپ کے لئے جاری جائے گا اور اب آپ کسی بھی مریض پر 3 مرتبہ یہ دعا مبارکہ پڑھ کر دم کریں گے تو اللہ کی ذات اسے شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کو یہ بھی معلوم ہو کہ مریض نظربد کا شکار ہے یا نہیں تو اس کے لئے ایک بے حد پر اسرار آسان اور مجرب ترین روحانی عمل ہم نے اس سائٹ میں پہلے ہی آپ کو بتا دیا ہے ۔ اس عمل کے لئے آپ نیچے موجود لنک کو وزٹ کرلیں۔
اگر کوئی بھائی یا بہن اپنے بچوں کو نظربد کا دم خود نہ کر سکیں تو وہ اپنے بچوں کو آمنہ بہن سے فون پر نظربد کا دم کروا سکتی ہیں ۔ آمنہ بہن کا نمبر آخر میں درج ہے ۔ اس کے لئے کسی قسم کا ہدیہ وصول نہیں کیا جاتا ۔
Nazar e Bad Ki Dua Se ilaj
نظربد سے صرف بچوں کی صحت متاثر نہیں ہوتی بلکہ نظربد سے ہر کوئی کسی بھی وقت متاثر ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کی نظربد کے لئے یہ ضروری نہیں کہ کوئی آپ کا دشمن ہو ۔ آپ اپنے سب سے قریبی کی نظربد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بعض افراد کو تمام زندگی پتہ نہیں چلتا ہے وہ یا ان کے بچے نظربد کا شکار ہیں یا نہیں ۔ یاد رہے کہ اگر کسی کے جسم ، رزق ، گھر یا کاروبار پر نظربد کے اثرات ہیں تو وہ کم یا ذیادہ نقصان سے ہمیشہ دوچار ہوتا رہتا ہے ۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ نظربد محبت کو نفرت ، شادی شدہ کو بے اولاد ، کاروباری افراد کو محتاج اور بادشاہ کو بھیکاری بنانے میں دیر نہیں لگاتی ۔ ہمارے معاشرے میں 90 فیصد سے ذیادہ افراد نظربد کا شکار رہتے ہیں اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ان افراد کو نہ تو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ نظربد کے شکار ہیں اور نہ ہی وہ نظربد کی اثرات کو تسلیم کرتے ہیں ۔ اور جب ان کو نظربد کے اثرات کا یقین ہو جاتا ہے تو اس کے بعد ان کے پاس کھونے کو کچھ باقی نہیں رہتا ۔ لہذا اگر آپ چاہتے ہیں زندگی میں کامیابی ، پیسہ ، صحت ، عزت اور دشمن پر فتح آپ کو ہمیشہ حاصل ہوتی رہے اور آپ کے بچوں کو بھی زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ملتی رہے تو ضروری ہے کہ آپ نظربد سے اپنے آپ کو ، اپنے گھر کو اور اپنے بچوں کو بچا کر رکھیں اور اس کے سب سے آسان روحانی عمل یہ ہے کہ آپ نظربد کی دعا کو جمعرات کے دن فجر کی نماز کے بعد پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بچوں کے گلے میں بھی ضرور پہنائیں ۔ انشاء اللہ جب تک یہ نقش آپ کے پاس رہے گا نظربد ، سایہ ، جنات ، آسیب ، کالا جادو ،شیطانی تعویزت کے اثرات ، حادثات اور ناگہانی آفات و بلیات آپ کے قریب سے بھی نہیں گزریں گی ۔یہ عمل بے حد خاص ہے اور زمانہ قدیم میں یہ عمل بادشاہوں کے گھروں میں ہر حال میں کیا جاتا تھا ۔