Quran ko jahan se bhi parheen woh shifa hai. Lekin quran ka maqsad ko janna bhi zaroori hai. Quran ki har har aayat mubarikah aur har har surah mubarikah mein aik maqsad hai. Lehaza hadees ne nazre bad ka ilaj ke liye jin qurani duaun ka hukum farmaya hai agar un par ghhor kya jaye to woh sab ki sab allah se panah haasil karne ki duayen hain. Matlab yeh hai allah ki panah mein shifa , hifazat aur har pareshani ka hal hai. Nazre bad shaitan ka aik hathyaar hai jiska har khobsorat aur achi cheez kabhi nah kabhi zaroor shikaar ho ti hai. Nazre bad ke mojood honay ka yaqeen islam se pehlay bhi logon ko tha aur aaj bhi hai. Islam ne nah sirf nazre bad ki mojoodgi ki tasdeeq farmai balkay musalmanoon ko nazre bad ka sahih ilaj bhi batadiya. Is ke ilawa islam ke ibtidayi daur mein mushriqeen mecca ne islam ko nuqsaan dainay ke liye arab ke har har konay se aisay log bhi akhatta kiye thay jo ke nazar laganay mein maahir thay. Taakay musalmanoon ko nazre bad ke zariye shadeed nuqsaan se dochar kya jasakay. Lekin allah ne aap nabi pak ko mushriqeen mecca ke iraadon se bakhabar farma diya .

Nazar e Bad ki Dua In Quran Urdu

قرآن کو جہاں سے بھی پڑھیں وہ شفا ہے ۔لیکن قرآن کی مقصدیت کو جاننا بھی ضروری ہے ۔ قرآن کی ہر ہر آیت مبارکہ اور ہر ہر سورہ مبارکہ میں ایک مقصد ہے ۔ لہذا حدیث نے نظربد کا علاج کے لیے جن قرآنی دعاوں کا حکم فرمایا ہے اگر ان پر غور کیا جاے تو وہ سب کی سب اللہ سے پناہ حاصل کرنے کی دعائیں ہیں ۔ مطلب یہ ہے اللہ کی پناہ میں شفا ، حفاظت اور ہر پریشانی کا حل ہے ۔ نظربد شیطان کا ایک ہتھیار ہے جسکا ہر خوبصورت اور اچھی چیز کبھی نہ کبھی ضرور شکار ہو تی ہے ۔ نظربد کے موجود ہونے کا یقین اسلام سے پہلے بھی لوگوں کو تھا اور آج بھی ہے ۔ اسلام نے نہ صرف نظربد کی موجودگی کی تصدیق فرمائی بلکہ مسلمانوں کو نظربد کا صحیح علاج بھی بتادیا ۔ اس کے علاوہ اسلام کے ابتدائی دور میں مشرکین مکہ نے اسلام کو نقصان دینے کے لیے عرب کے ہر ہر کونے سے ایسے لوگ بھی اکٹھا کئے تھے جو کہ نظر لگانے میں ماہر تھے ۔تاکہ مسلمانوں کو نظربد کے زریعے شدید نقصان سے دوچا کیا جاسکے ۔ لیکن اللہ نے آپ نبی پاک کو مشرکین مکہ کے ارادوں سے باخبر فرما دیا ۔ قرآن میں نطربد کے لیے جو دعائیں خاص ہیں وہ آیت الکرسی ، سورہ فلق ، سورہ ناس اور سورہ کلام ہیں ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ سورہ فلق اور سورہ ناس کے زریعے نظربد کا توڑ کیسے کیا جاتا ہے ۔

Nazar e Bad ki Dua In Quran

یاد رہے کہ نظربد سے کوئی بھی فرد کسی بھی جگہ آسانی سے متاثر ہو سکتا ہے اس سے بچنا آسان نہیں ۔ لہذا بزرگوں نے نظربد کا توڑ کرنے کے لیے سورہ فلق اور سورہ ناس کا ایک خاص عمل بتا یا ہے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ وہ ، ان کی اولاد ، جان ، مال اور گھر نظربد اور اس کے بد اثرات سے ہمیشہ محفوظ رہیں تو وہ جمعہ کے دن فجر یا عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 10 مرتبہ سورہ فلق اور 10 مرتبہ سورہ ناس محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ عمل آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 7 دن میں یہ عمل جاری ہو جاے گا جس کی وجہ سے آپ کے جسم اور گھر کے کونے کونے سے نظربد کے اثرات ذائل ہو جائیں گے اور آپ کو اللہ کے کرم سے نطربد سے ہمیشہ کے لیے شفا حاصل ہو جاے گی ۔ اس کے علاوہ یہ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ نظربد سے متاثرہ جس مریض کو بھی سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر دم کریں گے اللہ کی ذات اسے شفا عطا فرمائیں گے ۔
یہ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ اس وظیفہ کے ہدیہ کی نیت سے کسی ایک مسکین کو اچھا کھانا ضرور کھلادیں ۔