شادی زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہے جس میں آپ اپنے لئے ایک شریک حیات کی تلاش کرکے اس کے ساتھ پوری زندگی گزارتے ہیں ۔ ضروری نہیں کہ آپ کو آپ کی پسند کا شریک حیات حاصل ہو ۔ بہت سے لڑکے اور لڑکیاں اپنی ذات برادری سے ہٹ کر محبت یا پسند سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسی صؤرت میں آپ کو سوسائٹی ، فیملی اور برادری کی طرف سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ خاص کر اگر کوئی لڑکی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے پریشانی اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے ۔
بعض اوقات محبت کی شادی ممکن ہوجاتی ہے لیکن اکثر یہ شادی جان کا عذاب بھی بن جاتی ہے ۔ جب کوئی لڑکی یا لڑکا محبت میں ضد پر اڑ جاتے ہیں تو ایسی صورت میں فیملی برادری کا کوئی فرد انہیں روک نہیں پاتا ۔ لہذا ایسے افراد جو محبت سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ کوئی بھی غلط قدم اٹھانے سے پہلے سورہ فرقان آیت 74 کا وظیفہ ضرور کر لیں انشاء اللہ آپ کو محبت کی شادی میں آپ کی سوچ کے مطابق کامیابی حاصل ہو جائے گی ۔ یہ قرآنی وظیفہ کبھی خطاء نہیں جاتا اسکے علاوہ اس وظیفہ کی روحانی برکات بھی بہت جلد ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ یعنی خود بخود آپ کی پسند کی شادی ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔
بعض اوقات ایساء بھی ہو جاتا ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں اس کا رشتہ خود چل کر آپ کے پاس آجاتا ہے ۔
سورہ فرقان آیت 74 کا وظیفہ 14 دن تک کیا جاتا ہے ۔ اس وظیفہ کی کو کرنے کا صحیح طریقہ نیچے درج ہے ۔
Dua For Love Marriage Wazifa
اگر آپ محبت کی شادی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سورہ فرقان کی آیت 74 کا وظیفہ خاص آپ کے لئے ہے ۔ اس وظیفہ کو کرنے کے لئے آپ جمعرات کے روز عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 11 – 11 بار درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ سورہ فرقان کی آیت 74 کو 700 مرتبہ ورد کریں ۔ یہ وظیفہ اسی طرح آپ نے 14 روز تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 روز میں آپ کی پسند کی شادی کے لئے غیبی طور پر اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ یہ وظیفہ 14 دن کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ دورد ابراہیمی اور 100 مرتبہ سورہ فرقان کی آیت 74 کا ورد کرتے رہیں اور یہ ورد آپ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک آپ کی شادی ہو نہیں جاتی ۔ کیونکہ اکثر وظیفہ کرنے کے بعد بھی کچھ لوگ آپ کی شادی کی بندش کروا سکتے ہیں ۔ لہذا کوئی بھی وظیفہ جب مکمل ہو جاتا ہے تو اسے روزانہ کی بنا پر کچھ نہ کچھ ورد کرتے رہنا چاہیئے تاکہ کوئی فرد آپ کے ساتھ شیطانی نہ کر سکے ۔یاد رہے کہ اگر کوئی بھائی یا بہن کو وظیفہ کرنے کے بعد کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ تو اس کے پیچھے ضرور کوئی نا کوئی وجہ کار فرما ہوتی ہے۔ لہذا ایسی صورت میں وہ سورہ فرقان آیت 74 کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور گھر میں ضرور رکھیں۔ اس نقش کی برکت سے آپ کی پسند کی شادی ہونے میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور ہر رکاوٹ باحکم اللہ دور ہو جائے گی۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔