Is post mein aap ko ek aisi Quranic dua hasil hogi jis ki barkat se aap ke shohar ko job ke hawale se har pareshani se jald nijat hasil ho jayegi. Yani agar aap ke shohar ke paas job nahin to usay jald zyada salary wali job hasil ho jayegi aur agar aap ke shohar ke paas pehle se job hai to us job mein aap ke shohar ko taraqqi aur kamiyabi hasil hogi aur us ki salary mein bhi izafa hona shuru ho jayega. Is Dua ki tafseel neche darj hai .

Powerful Dua for Husband Job Urdu

اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسی قرآنی دعا حاصل ہوگی جس کی برکت سے آپ کے شوہر کو جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے جلد نجات حاصل ہو جاے گی ۔ یعنی اگر آپ کے شوہر کے پاس جاب نہیں تو اسے جلد ذیادہ سیلری والی جاب حاصل ہو جاے گی اور اگر آپ کے شوہر کے پاس پہلے سے جاب ہے تو اس جاب میں آپ کے شوہر کو ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی اور اس کی سیلری میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو جاے گا۔ یاد رہے کی زیادہ سیلری فیملی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے ، لیکن بعض افراد کافی عرصہ سے جاب کررہے ہوتے ہیں ، لیکن اس کے باوجود نہ تو ان کی سیلری میں اضافہ ہوتا ہے اور نہ ہی ان کو ترقی حاصل ہوتی ہے ۔ فیملی کی ضروریات کو خواتین ہی سمجھ سکتی ہیں ، لہذا جب فیملی کی ضرورت کے مطابق گھر میں پیسہ نہ ہو تو اسکی سب سے ذیادہ پریشانی خواتین کو لاحق ہوتی ہے اور اسی وجہ سے بعض اوقات میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شروع ہو جاتا ہے ۔یاد رہے کہ اگر محنت کے باوجود شوہر کی سیلری میں اضافہ نہیں ہو رہا یا اسے جاب نہیں مل رہی تو ممکن ہے کہ آپ کا شوہر نظربد کا شکار ہو ، لہذا نظربد کی وجہ سے فرد کو محنت کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔ اگر کوئی خاتون یہ چاہتی ہے کہ اس کے شوہر کو جلد اچھی جاب مل جاے اور اسکی سیلری میں بھی جلد اضافہ ہو جاے تو یہ دعا کے زریعے ممکن ہے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو ایک ایسی قرآنی دعا حاصل ہوگی جس کی برکت سے آپ کے شوہر کو ہر قسم کے بد اثرات سے نجات بھی مل جاے گی اور جلد ہی شوہر کو جاب اور سیلری کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جاے گی ۔

Powerful Dua for Husband Job

ya bideula ajaibi bil khair

اگر کوئی بہن اپنے شوہر کو جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے ، یا شوہر کی کم آمدنی کی وجہ سے گھر کی ضروریات پوری نہ ہو رہی ہوں تو اس پریشانی کا حل دعا مبارکہ یابدیع العجائب الخیر میں ہے ۔ لہذا آپ یابدیع العجائب الخیر کا وظیفہ صرف 7 دن تک کرلیں ۔ انشاء اللہ 7 دن کے بعد شوہر کو اس کی پسند کے مطابق جاب بھی حاصل ہوجاے گی اور جلد ہی اس کو جاب میں ترقی اور کامیابی بھی حاصل ہونے لگے گی اور اس کے علاوہ آپ کو مالی پریشانی ، قرض اور ہر قسم کی گھریلو پریشانی سے بھی جلد نجات مل جاے گی ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔ اس کے بعد آپ 3 مرتبہ سورہ مزمل تلاوت کریں ۔ اس کے بعد آپ 300 مرتبہ یابدیع العجائب الخیر ورد کریں ۔ آخر میں آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ 7 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ یابدیع العجائب الخیر ورد کرنے کی عادت بنا لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے شوہر کو جاب کے حوالے سے ہر طرح کی کامیابی حاصل ہونے لگے گی اس کے علاوہ اس کی آمدنی اور سیلری میں بھی اضافہ ہو جاے اور اسے بے پناہ عزت اور کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔ یاد رہے کہ اگر آپ کے شوہر کے پاس جاب نہیں تو بھی یہ وظیفہ کیا جا سکتا ہے اور شوہر کی سیلری بڑھانے کے لئے بھی یہ وظیفہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ وظیفہ شوہر خود بھی کر سکتا ہے اور شوہر کی نیت سے اس کی بیوی بھی یہ وظیفہ کر سکتی ہے ۔

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719