Aaj kal har fard Bay Rozgari K marz mein mubtala Hai aur achi Sehat na honay ki wajah se pareshan bhe hai. Kyunkay Bay Rozgari ne insaan ko zehni tor par is qader bemaar kar diya hai ke insaan ka Zehni dabao, Tension aur Depression is ki Physical Health par asar daal rahay hai. Bohat se log jo bemaar hain un ke pas ilaj ke liye paisay nahi aur jo bemaar nahi hain un ko ghar chalane k liye Paisay Nahi .Wealth yani dolat aur Sehat insaani zindagi ke ahem tareen pehlu hain. Jin ke baghair achi zindagi guzarna mumkin nahi. Lehaza aaj ki is post mein hum aap ko Health aur Wealth ke liye Surah Ikhlas ka aisa Wazifa bitayen ge jis ki barket se Allah ki zaat aap ko khoob Maal o Dolat ataa karen ge aur aap ki Sehat ke masail bhi Allah ke karam se khatam ho jayen ge. Yeh Wazifa aap ne aik hi din karna hai. Insha Allah is mukhtasir amal se aap ke mali halaat bohat achay ho jayen ge aur Allah ki zaat aap ko Sehat Mand zindagi se bhi nawaz dein ge.

Powerful Surah For Wealth And Health Urdu

آج کل ہر فرد بےروزگاری کے مرض میں مبتلا ہے اور اچھی صحت نا ہونے کی وجہ سے پریشان ہے۔ کیونکہ بےروزگاری نے انسان کو ذہنی طور پر اس قدر بیمار کر دیا ہے کہ انسان کا ذہنی دباؤ، ٹینشن اور ڈپریشن اس کی جسمانی صحت کو شدید متاثر کر رہے ہیں ۔ ایک شخص اگر ذہنی طور پر بیمار ہے تو وہ جسمانی طور پر بھی بیمار ہو جاتا ہے اور بیمار شخص کے لئے وافر رزق اور مال حاصل کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔ اسکے علاوہ ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ جو بیمار ہیں ان کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں اور جو بیمار نہیں ہیں ان کے ہاس گھر چلانے کے لئے پیسے نہیں ۔
پیسہ اور صحت انسان زندگی کے اہم ترین پہلو ہیں۔ جن کے بغیر اچھی زندگی گزارنا ممکن نہیں۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو صحت اور دولت کے لیے سورہ اخلاص کا ایسا وظیفہ بتائیں گے جس کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کو خوب مال و دولت عطا کریں گے اور آپ کی صحت کے مسائل بھی اللہ کے کرم سے ختم ہو جائیں گے۔ یہ وظیفہ آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ اس مختصر عمل سے آپ کے مالی حالات بہت اچھے ہو جائیں گے اور اللہ کی ذات آپ کو صحت مند زندگی سے بھی نواز دیں گے۔

Powerful Surah For Wealth And Health

لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن دولت نہ ہونے اور صحت کی خرابی کی وجہ سے پریشان ہیں اور ان کو اپنے مسائل کے لیے کوئی حل نہیں مل رہا تو وہ نوچندی جمعرات کو عشا کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 12_12 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ 3000 بار سورہ اخلاص پڑھیں اور اپنے مال اور صحت کے لیے دعا کریں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ روزانہ 100 بار سورہ اخلاص اور 10 بار دورود ابراہیمی پڑھنے کی عادت ڈال لیں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے آپ کو رزق ، دولت کی پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔ بے روزگار کو اچھا روزگار مل جائے اور بیمار کو اللہ کی ذات شفا عطا فرمائیں گے۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یہ وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ سورہ اخلاص کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور اپنے گھر میں ضرور رکھیں۔

کامیابی کی روحانی کنجی

آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔