Ghar ke akhrajat ko pura karne ke liye zaroori hai ke fard ke paas acha rozgar ho. Ache rozgar ki khwahish har naujawan karta hai. Lekin zyada tar log rozgar ke liye had se zyada mehnat karte hain, lekin unhein aksar nakami ka samna karna parta hai.
Isliye agar koi bhai ya behan yeh chahte hain ke unko acha rozgar hasil ho ya unhein unke karobar mein taraqqi aur kamiyabi hasil ho jaye to woh Allah ke sifati naam ya Razaq ka wazifah sirf 14 din tak kar lein. Insha’Allah jald hi Allah ki Zaat rozgar ke hawale se unki har pareshani ko door farma denge. Is ke alawa unko har taraf se be-hisab rizq aur dolat bhi hasil hona shuru ho jayegi. Rozgar ka wazifah ki Urdu tafseel neeche darj hai.

Rozgar Ka Wazifa Urdu

گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فرد کے پاس اچھا روز گار ہو۔ اچھے روزگار کی خواہش ہر نوجوان کرتا ہے ۔ لیکن ذیادہ تر لوگ روزگار کے لئے حد سے ذیادہ محنت کرتے ہیں لیکن انہیں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کو اچھا روزگار حاصل ہو یا انہیں ان کے کاروبار میں ترقی اور کامیابی حاصل ہو جاے تو وہ اللہ کے صفاتی نام یا رزاق کا وظیفہ صرف 14 دن تک کرلیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات روزگار کے حوالے سے ان کی ہر پریشانی کو دور فرما دیں گے ۔ اس کے علاوہ ان کو ہر طرف سے بے حساب رزق اور دولت بھی حاصل ہونا شروع ہو جاے گی ۔ روزگار کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔

Rozgar Ka Wazifa

بہتر روزگار ، رزق میں خیروبرکت اور دولت حاصل کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 3 مرتبہ سورہ واقعہ اور 1400 مرتبہ یا رزاق ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور100 مرتبہ یا رزاق ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے روزگار میں حائل ہر روکاوٹ دور ہونے کے لئے اسباب ییدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔کوشش کریں کہ آپ اسم یا رزاق کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں تاکہ آپ پر اسم یا رزاق کی روحانی برکات ہمیشہ جاری رہیں ۔
یا رزاق کی روحانی برکات اور فضائل جاننے کےلئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں اور اگر اس وظیفہ کے بارے میں آپ کومزید معلومات درکار ہوں تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔