Sakht nazar se nijaat ki dua hai. Jis ko qadeem zamana se nazar bad se bachao k liye buzuragaan deen parhte thay aur jis ko nazar lagi hoti thi usay dam bhi kiya karte thay. Humaray ilam k mutabiq jab insaan kisi dosray shakhs kay manfi khayalat, hasad aur jalan se mutasir hota hai to usay nazar kaha jata hai. Nazar barhaq hai. Islami talemaat kay mutabiq logon ko nazar bad lag sakti hai jis se bazat khud insaan aur dosray logon ko bhi nuqsaan pohanchta hai. Agar ap sakht nazar se nijaat chahtay hain aur hamesha kay liye buri nazar se hifazat ki khwahish rakhtay hain. Tu hamara sakht nazar ka bataya jane wala wazifa zindagi me kam az kam 1 bar zaroor karain .
Sakht Nazar Ki Dua Urdu
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نظر بد کا اثر ایک حقیقت ہے، اگر تقدیر پر کوئی چیز غالب ہو گی تو وہ نظر بد کا اثر ہو گی۔ اور جب آپ کو نظر بد کے اثر سے غسل کرنے کے لیے کہا جائے تو آپ کو غسل کرنا چاہیے۔” (صحیح مسلم، کتاب 26، حدیث 5427)
یہ حدیث نظر بد کے مضر اثرات سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر جیسے غسل کرنے، اللہ کی پناہ مانگنے اور قرآن مجید کی مخصوص آیات کی تلاوت کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ اللہ کی مرضی کے سوا کوئی چیز نہیں بدل سکتی۔
سخت نظر سے نجات کی دعا “اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من کل شیطان وھامۃ ومن کل عین لامۃ ہے جس کو قدیم زمانہ سے نظر بد سے بچاؤ کے لیے بزرگ دین پڑھتے تھے اور جس کو نظر لگی ہوتی تھی اسے دم بھی کیا کرتے تھے۔ ہمارے علم کے مطابق جب انسان کسی دوسرے شخص کے منفی خیالات ، حسد اور جلن سے متاثر ہوتا ہے تو اسے نظر کہا جاتا ہے۔ نظر برحق ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق لوگوں کو نظر بد لگ سکتی ہے جس سے بذات خود انسان اور دوسرے لوگوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ اگر آپ سخت نظر سے نجات چاہتے ہیں اور ہمیشہ کے لیے بری نظر سے حفاظت کی خواہش رکھتے ہیں ۔تو ہمارا نظر بد کا بتایا جانے والا وظیفہ زندگی میں ایک بار ضرور کریں ۔
Sakht Nazar Ki Dua Wazifa
سخت نظر سے بچاؤ صحت مند زندگی گزارنے اور تمام دنیاوی پریشانیوں سے محفوظ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ کیونکہ بری نظر جب انسان کو لگتی ہے تو اس کی جان ،مال ، اولاد ، گھر ،کاروبار کے لیے وبال جان بن جاتی ہے۔ اس لیے آج ہم آپ کو سخت نظر سے نجات اور حفاظت کا وظیفہ بتائیں گے۔ اگر کوئی سخت قسم کی بری نظر کا شکار ہے۔ تو اسے چاہیے کہ وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد اول و آخر تین تین بار دورود ابراہیمی پڑھے اور درمیان میں اوپر بیان کی گئ دعائے مبارکہ کو سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے۔ یہ عمل آپ نے گیارہ دن تک جاری رکھنا ہے۔ یہ عمل والدین بچوں کے لیے کر سکتے ہیں اور بالغ افراد اپنے لیے اس عمل کو خود کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے نظر بد سے متاثرہ افراد کو بری نظر سے شفا ملے گی اور آئندہ زندگی اس کا کاروبار ، اولاد ، جان ، مال سب چیزیں بھی بری نظر سے محفوظ بھی رہیں گی۔
سخت نظربد کے اثرات کو دور کرنے کے لیے چند دن وظیفہ کرنا ضروری ہی ہوتا ہے لہذا ہم نے آپ کو نظربد کی دعا کا ایک آسان اور خاص الخاص وظیفہ بتا دیا ہے ۔