دور حاضر کا سب سے بڑا اور ابھرتا ہوا مسئلہ شادی ہے۔ کیونکہ موجودہ وقت میں بہت سے معاشی مسائل کے سبب انسان کو اچھا رشتہ ملنا نہ ممکن ہو گیا ہے۔ بعض لوگوں کو بے روزگاری کی وجہ سے شادی سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کچھ لوگ پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے انتظار کر رہے ہیں اور بعض لوگوں کو شادی کے لیے مناسب رشتے میسر نہیں۔ لہذا اس صورت حال کی وجہ سے بہت سے مرد حضرات اور بہنوں کی شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے جو انھیں ذہنی دباؤ کا شکار کر رہی ہے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو شادی کے لیے وظیفہ حسبنااللہ ونعم الوکیل بتائیں گے ۔ یہ وظیفہ آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی شادی سے متعلق جو بھی مسئلہ ہو گا اور جو چیز آپ کی شادی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہو گی اللہ کی ذات اسے دور فرما دیں گے اور آپ کی جلد شادی ہونے کے لیے غیبی اسباب بھی پیدا ہو جائیں گے۔
Shadi K liye Wazifa
لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن بے روزگاری کے سبب ، دولت نہ ہونے کی وجہ سے یا اچھے وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ شادی کے انتظار میں بیٹھے ہیں یا انہیں اچھا مناسب رشتہ میسر نہیں اور شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے۔ تو ایسے تمام افراد نوچندی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں۔ کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 12_12 بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ چھ ہزار بار حسبنااللہ ونعم الوکیل اور ایک بار سورہ مزمل کی تلاوت کریں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔اس کے بعد آپ روزانہ 100 بار حسبنااللہ ونعم الوکیل اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی شادی میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور ہو جائے گی اور آپ کی شادی جلد از جلد ہونے کے لیے غیبی اسباب پیدا ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ بیان کیا گیا وظیفہ ایک دن کا ہے ، لیکن ضروری نہیں کہ اس کے نتائج ایک دن میں ظاہر ہوں ۔ وظیفہ ایک دعا ہے اور دعا اللہ نے قبول کرنی ہے ، لہذا اللہ آپ کی دعا کب قبول فرماتے ہیں یہ بات اللہ ہی جانتے ہیں اس لئے ایک دن وظیفہ کرنے کے بعد آپ روزانہ 100 بار حسبنااللہ ونعم الوکیل اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کا معمول بنا ئیں تاکہ آپ کا اللہ کے ساتھ رابطہ قائم رہے ، لیکن یاد رہے کہ اللہ کے ساتھ رابطے کا سب سے بہترین زریعہ نماز ہے اور کوئی بھی وظیفہ نماز کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، اس لئے وظیفہ کرنے والے ہر فرد کے لئے لئے نماز کی عادت سب سے ذیادہ ضروری ہے ۔ بیان کئے گئے وظیفہ کے بارے میں اگر آپ کو مزید رہنمائی درکار ہے تو آپ سیدہ نور علی فاطمہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔