اس پوسٹ میں آپ کو سورہ ضحی کے زریعے شادی اور محبت کی ہر پریشانی کو دور کرنے طریقہ بتائیں گے ۔ سورہ ضحی یا والضحی قرآن کی 93نمبر سورہ ہے ، یہ سورہ مبارکہ مکی ہے جو کہ 30 پارہ میں ہے ۔ سورہ ضحی کی 11 آیات ہیں ۔ سورہ والضحی کی بے شمار روحانی برکات ہیں ، لیکن اس پوسٹ میں ہم آپ کو شادی کی ہر پریشانی کو دور کرنے کے حوالے سے سورہ والضحی کو ورد کرنے کا طریقہ بتائیں گے ۔ عام طور پر شادی میں روکاوٹ کے حوالے سے فرد کو 5 قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑنا ہے ، لہذا اس پوسٹ میں آپ کو سورہ والضحی کے 5 ایسے وظائف حاصل ہوں گے جن کی برکت سے آپ کو شادی کے حوالے سے ہر پریشانی سے بہت جلد نجات حاصل ہو جاے گی ۔
Surah Duha 7 Times for Marriage Urdu
اگر کوئی بھائی یا بہن شادی میں روکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس مقصد کے لئے وہ ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 7 مرتبہ سورہ ضحی کی تلاوت کرے اور یہ روحانی عمل 7 دن تک جاری رکھے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں شادی میں روکاوٹ کی ہر وجہ ختم ہو جاے گی اور آپ کی شادی بھی خیریت سے ہو جاے گی ۔ یاد رہے کہ شادی میں روکاوٹ کی وجہ نظربد ، کالا جادو اور دشمن کی چال ہو سکتی ہے جبکہ سورہ ضحی نظربد ، کالا جادو اور ہر قسم کے دشمن کا بہترین علاج ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن 7 دن میں اپنی شادی کی ہر پریشانی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو وہ 7 دن تک پہلے بیان کیا گیا سورہ ضحی کا وظیفہ ضرور کرلیں
Surah Duha 100 Times for Love Marriage Urdu
نوجوانی میں ہر لڑکی اور لڑکا کسی نہ کسی سے محبت کرتے ہیں اور ان کی یہ چاہت بھی ہوتی ہے کہ ان کو محبت کی شادی میں کامیابی حاصل ہو ۔لیکن والدین اور فیملی کے افراد کے ڈر سے وہ اپنی خواہش کا اظہار نہیں کر پاتے ۔ بعض اوقات کوئی لڑکی کسی مخصوص شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے لیکن اس مخصوص شخص کو اس بات کا علم نہیں ہوتا ، لہذا بعض لڑکیوں کی خواہشاٹ دل میں دب کر رہ جاتی ہیں ۔ لہذا اگر کوئی لڑکی یا لڑکا پسند سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور ان کی محبت میں سچائی موجود ہے تو ایسی محبت کو دعا کے زریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اور اس مقصد کے لئے سورہ ضحی ایک بہترین دعا بھی ہے ۔ لہذا سورہ ضحی کی برکت سے آپ محبت کی شادی میں کم از کم وقت میں یقینی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ لہذا محبت کی شادی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ 100 مرتبہ سورہ ضحی تلاوت کریں ۔ سورہ ضحی تلاوت کرنے کے دوران آپ اس شخص کا تصور اپنے ذہن میں رکھیں جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ آخر میں آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یہ عمل بند کردیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 14 دن کے بعد آپ کو محبت کی شادی میں کامیابی حاصل ہو جاے گی ۔
Surah Duha 41 Times for Daughter’s Marriage Urdu
جن بہنوں کی بیٹاں جوان ہو چکی ہیں ان کے لئے سب سے بڑی پریشانی ان کی شادی کی ہوتی ہے ، لہذا ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کو جلد از جلد اچھا شریک حیات حاصل ہوجاے ۔ لیکن اچھا شریک حیات اچھی قسمت کی بنا پر حاصل ہوتا ہے جبکہ ہر بیٹی کی قسمت اچھی نہیں ہوتی ۔ اکثر والدین کسی لڑکے کو بہت اچھا سمجھ کر اپنی بیٹی کی شادی اس سے کر دیتے ہیں جب کہ شادی کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ اچھا لڑکا گلی کا غنڈہ ہے ۔ اسی طرح کے دھوکے اکثر بیٹوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور بعض اوقات لڑکی کسی سے محبت کرکے اپنے لئے دھوکا ہونے کے اسباب پیدا کرلیتی ہے ۔ یاد رہے بیان کی گئی پریشانیوں کی وجہ بری تقدیر ہوسکتی ہے اور بری تقدیر کی وجہ نظربد ہو سکتی ہے ۔ جبکہ بری تقدیر اور نظربد کا علاج سورہ ضحی میں ہے ۔ سورہ ضحی کی برکت سے بیٹیوں کی قسمت اچھی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کو جلد ہی ان کی پسند کے مطابق اچھا شریک حیات حاصل ہو جاے گا ۔ لہذا آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد آپ 41 مرتبہ سورہ وضحی محبت سے تلاوت کریں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود پڑھ کر بیان کیا گیا وظیفہ بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 14 دن کے بعد بیٹی کو اس کی پسند کے مطابق اچھا شریک حیات حاصل ہوجاے گا ۔
Surah Duha 21 Times for Marriage Proposal Urdu
اگر کوئی والدین اپنے بچوں کے لئے اچھے رشتے جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کےلئے سورہ وضحی کا وظیفہ بے حد افضل ہے ۔یاد رہے کہ بچوں کے لئے غیر مناسب رشتے آتے رہتے ہیں لیکن بہتر رشتہ ہزاروں میں سے ایک ہوتا ہے ، لہذا بہتر رشتہ جلد حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے 10 مرتبہ درود شریف ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ 21 مرتبہ سورہ وضحی کی تلاوت کریں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود پڑھ کر بیان کیا گیا وظیفہ بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ 11 روز تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 11 روز میں آپ کے بچوں کے لئے بہتر رشتے آنے لگیں گے ۔
Surah Duha 11 Times for Marriage Problems Urdu
بعض لڑکوں اور لڑکیوں کو شادی کے حوالے سے بے شمار پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شادی کے حوالے سے بعض پریشانیوں کی سمجھ آتی ہے ، لیکن بعض پریشانیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو جب فرد سمجھ پاتا ہے تو اس وقت فرد کی شادی کی عمر گزر چکی ہوتی ہے ۔ یاد رہے کہ عام طور پر شادی کے لئے لڑکوں کی جاب ، گھر اور عمر کو مدنظر رکھا جاتا ہے اسی طرح لڑکی کی شادی کے لیے اس کی عمر ، تعلیم ، خوبصورتی اور فیملی کو مدنظر رکھا جاتا ہے جبکہ بعض اوقات لڑکیوں اور لڑکیوں کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود بھی ان کی شادی کی روکاوٹیں دور نہیں ہوتی بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کو کوئی بیماری بھی لاحق ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی شادی میں مزید روکاوٹیں اور پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں ۔بعض اوقات بے شمار وظائف اور استخارہ کرنے کے باوجود بھی شادی کی روکاوٹیں قائم رہتی ہیں۔لہذا ایسی پریشانیوں کو سورہ وضحی کا وظیفہ سے دور کیا جا سکتا ہے ۔لہذا جس فرد کی شادی میں روکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں وہ فجر کی نماز کے بعد 11 مرتبہ درود ابراہیم اور 11 مرتبہ سورہ وضحی تلاوت کرکے پانی پر دم کریں اور یہ پانی پی لیں ۔یہ عمل آپ نے نکاح ہونے تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کو ذیادہ انتظار کرنے کی ضرور نہیں پڑے گی ۔ ہم نے آپ کو سورہ وضحی کے چند وظائف بتائے ہیں یہ سبھی وظائف مجرب ہیں لیکن آپ کو ان وظائف کا فائدہ اسی صؤرت میں حاصل ہوگا جب آپ نماز اور تمام شرعی احکامات کی پابندی کے ساتھ وظیفہ کو سر انجام دیں گے ۔ لہذا بیان کئے گئے وظائف کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو آپ سیدہ نور علی فاطمہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔