شادی کی بندش ختم کرنے کے لئے بہت سے قرآنی وظائف بزرگوں نے بیان فرمائے ہیں ان قرآنی وظائف میں ایک خاص وظیفہ سورہ حشر کی آخری تین آیات کا بھی ہے ۔ شادی کی بندش کے پیچھے کوئی نہ کوئی ایسا انسان ہوتا ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ آپ کی شادی کسی جگہ ہو ۔اگر کسی شخص نے دانستہ آپ کی شادی کی بندش کی ہے تو یہ شادی اس وقت تک رکاوٹ کا شکار رہے گی جب تک کہ بندش ختم نہیں ہوتی ۔اس کے علاوہ بعض لڑکیوں کو نظر لگنے کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہو جاتی ہے ۔ نظربد اگر معمولی ہو تو شادی چند رکاوٹوں کے بعد ہو ہی جاتی ہے لیکن سخت نظربد کی وجہ سے شادی میں بہت ذیادہ رکاوٹیں آنے لگ جاتی ہیں ۔بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بندش اور نظربد کی موجودگی میں لڑکیوں کی شادی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ ان کے والدین کی عبادت اور صدقہ و خیرات ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ بندش کا صحیح علاج ضروری ہے کیونکہ اس کی وجہ سے لڑکیوں کو شادی کے بعد بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔بعض روحانی ماہرین کے مطابق بندش کا اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ شادی کے بعد اپنی شکل تبدیل کر لیتی ہے یعنی شادی کے بعد لڑکیوں کو رزق اور اولاد کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لہذا شادی کی بندش کا صحیح علاج سورہ حشر کی آخری تین آیات میں ہے ۔شادی کی بندش کا توڑ کرنے کے لئے سورہ حشر کی آخری تین آیات کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Shadi Ki Bandish Khatam Karne Ka Wazifa
شادی کی بندش کا توڑ کرنےکے لئے سورہ حشر کی آخری تین آیات کا وظیفہ لڑکی خود بھی کر سکتی ہے اور اس لڑکی کی نیت سے اس کے والدین بھی یہ وظیفہ کر سکتے ہیں ۔ اس وظیفہ کےلئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔نوافل ادا کرنےکے بعد آپ 300 مرتبہ سورہ حشر کی آخری تین آیات محبت سے تلاوت کریں اور یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ سورہ حشر کی آخری تین آیات اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی ہمیشہ ورد کرتے رہیں ۔
یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں انشاء اللہ 14 دن کے بعد آپ کو شادی کی بندش سے نجات مل جائے گی اور آپ کو اچھے رشتے حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے اور آپ کی شادی بھی کسی اچھی جگہ جلد طے ہو جائے گی ۔ یاد رہے کہ شادی اور رشتہ کی بندش لڑکیوں کے لئے بے حد پریشانی کی وجہ بنتی ہے جبکہ بندش کی وجہ نظربد اور کالا جادو ہوتے ہیں ، یاد رہے کہ کالا جادو ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے ، لہذا بعض اوقات اس وجہ سے کوئی کالا جادو کے اثرات کا شکار ہو جاتی ہے اور کالا جادو کنواری لڑکیوں کے رشتوں میں ہر طرح کی روکاوت لاتا ہے اور ایسی روکاوٹ ہی بندش کہلاتی ہے ، لہذا بندش کی موجود گی میں بعض اوقات بعض لڑکیوں کی شادی ہو جاتی ہے ، لیکن ایسی شادیاں کامیاب نہیں رہتی، لہذا اگر کسی لڑکی کی شادی میں تاخیر ہو رہی ہے تو اسے بندش کی تصدیق ضرور کرنی چاہیئے جبکہ بندش کا بہترین روحانی علاج سورہ حشر کی آخری تین ایات کا وظیفہ میں ہے جو کہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے ، سورہ حشر کی آخری تین آیات کا وظیہ کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں توآپ سیدہ نور علی فاطمہ سے رانطہ کریں ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔