Surah Muhammad ki be shumar barkat hain aur in barkaton mein se aik barkat khawateen ka jaldi hamala ho jana bhi hai. Lehaza agar koi behan yeh chahti hai ke Allah ki zaat ka is par jaldi karam ho jaye to usse chahiye ke woh 14 din tak Surah Muhammad ka Wazifa kare. InshaAllah Surah Muhammad ki barkat se Allah ki zaat is behan par apna karam jaldi farma denge. Is ke ilawa hamal se paidaish tak khawateen ko jin parshaniyon ka samna karna parta hai, Surah Muhammad ki barkat se in parshaniyon se bhi khawateen mehfooz rehti hain. Surah Muhammad ka Wazifa karne ka sahi tareeqa neechay darj hai.
Surah Muhammad Benefits In Pregnancy Urdu
سورہ محمد کی بے شمار برکات ہیں اور ان برکات میں ایک برکت خواتین کا جلدی حاملہ ہوجانا بھی ہے ۔ لہذا اگر کوئی بہن یہ چاہتی ہے کہ اللہ کی ذات کا اس پر جلد کرم ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ 14 دن تک سورہ محمد کا وظیفہ کرے ۔ انشاء اللہ سورہ محمد کی برکت سے اللہ کی ذات اس بہن پر اپنا کرم جلد فرما دیں گے ۔ اس کے علاوہ حمل سے پیدائش تک خواتین کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے سورہ محمد کی برکت سے ان پریشانیوں سے بھی خواتین محفوظ رہتی ہیں ۔ سورہ محمد کا وظیفہ کرنے کا صحیح طریقہ نیچے درج ہے ۔
Surah Muhammad Benefits In Pregnancy
سورہ محمد کا وظیفہ آپ نے جمعہ کو عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے ۔ وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ محمد اور 100 مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے 14 دن کے بعد آپ چند بچوں کو اکٹھا کرکے ان کو دودھ کی کھیر اور فروٹ کھلائیں ۔ انشاء اللہ آپ کا وظیفہ مکمل ہو جائے گا ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ ایک مرتبہ سورہ محمد کی تلاوت کریں اور اسکے بعد آپ 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کیا کریں ۔ یہ عمل آپ تا وقت پیدائش جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ آپ پر اللہ کی ذات کا جلد کرم ہو جائے گا اور آپ کا بچہ بھی خیرو عافیت کے ساتھ دنیا میں آ جائے گا ۔ اس کے علاوہ حاملہ اور پیدا ہونے والا بچہ اللہ کی حفاظت میں رہیں گے اور یہ بچہ مقدر والا بھی ہوگا ۔یہ وظیفہ اس شرط پر کیا جاتا ہے کہ آپ پیدا ہونے والے بچے کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام سے محمد رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ درود ابراہیمی کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس اور اپنے گھر میں رکھیں گے تو زیادہ افضل ہے
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔