Allah ki bargah se jald Aulad Narina hasil karne ke liye Surah Yaseen ka wazifa be had afzal mana jata hai. Aulad hasil na hone ki wajah medical ho ya rohani dono conditions mein agar koi khatoon Surah Yaseen ka wazifa karti hai to usay Allah ki bargah se naik, khoobsurat aur Narina Aulad jald hasil ho jati hai. Surah Yaseen ka Wazifa karne ke be shumaar tariqay hain jo sab ke sab afzal hain lekin jo tariqa sab se asaan hai, hum aapko woh batayen ge. Surah Yaseen Ka Wazifa ki Urdu tafseel neechay darj hai.

Surah Yaseen Wazifa For Baby Boy Urdu

اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد نرینہ حاصل کرنے لئے سورہ یاسین کا وظیفہ بے حد افضل مانا جاتا ہے۔ اولاد حاصل نہ ہونے کی وجہ میڈیکلی ہو یا روحانی دونوں صورتوں میں اگر کوئی خاتون سورہ یاسین کا وظیفہ کرتی ہے تو اسے اللہ کی بارگاہ سے نیک ، خوبصورت اور نرینہ اولاد جلد حاصل ہو جاتی ہے ۔سورہ یاسین کا وظیفہ کرنے کے بے شمار طریقے ہیں جو سب کے سب افضل ہیں لیکن جو طریقہ سب سے آسان ہے ہم آپ کو وہ بتائیں گے ۔ سورہ یاسین کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Yaseen Wazifa For Baby Boy

سورہ یاسین کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو گائے کا خالص اور تازہ دودھ حاصل کرکے اسکی کھیر بنائیں ۔ اب آپ یہ کھیر اور تمام موسمی پھل حاصل کرکے 3 یا 7 مساکین کو کھلائیں ۔ اگر آپ میں استطاعت ہو تو آپ مسکین کو کپڑے بھی خرید کر دیں ۔ اسکے بعد آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا اس طرح ادا کریں کی ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ یاسین اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سلام قولامن رب الرحیم پر پہنچیں تو آپ اس آیت مبارکہ کو 700 مرتبہ ورد کریں اور اس کے بعد آپ سورہ یاسین کی باقی آیات تلاوت کرلیں ۔ یہ عمل آپ نے اسی طرح 7 دن تک جاری رکھنا ہے اور 7 دن کے بعد آپ نے دعا مبارکہ سلام قولامن رب الرحیم پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھنی ہے اور اپنے گھر میں بھی رکھنی ہے ۔وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ دعا مبارکہ سلام قولامن رب الرحیم ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کے جسم سے ہر قسم کی بیماری ، نحوست ، نظربد اور تعویزات کے اثرات دور ہو جائیں گے اور جلد ہی آپ کو نرینہ ، نیک اور خوبصورت اولاد حاصل ہو جائے گی ۔

کامیابی کی روحانی کنجی

آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔