Kala jadu ki bohat si aqsam hain jin mein se chand ahem jadu ki aqsam hum aap ke liye paish kar rahay hain. Yaad rahay ke yeh jadu ki mukammal aqsam nahi sirf ahem aqsam hain. Un aqsam ka mukhtasar taruf aur is se shifa aur hifazat ke liye rohani ilaaj bhi aap ko isi post mein haasil hoga .
Aap jadu ka shikaar hain ya nahi yeh jan-nay ke liye hum ne aap ke liye duniya ka behtareen tool bhi is post mein aap se share kar diya hai .
Types Of Black Magic Urdu
کالا جادو کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے چند اہم جادو کی اقسام ہم آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ جادو کی مکمل اقسام نہیں صرف اہم اقسام ہیں ۔ ان اقسام کا مختصر تعارف اور اس سے شفا اور حفاظت کے لیے روحانی علاج بھی آپ کو اسی پوسٹ میں حاصل ہوگا ۔ آپ جادو کا شکار ہیں یا نہیں یہ جاننے کے لیے ہم نے آپ کے لیے دنیا کا بہترین ٹول بھی اس پوسٹ میں آپ سے شئیر کر دیا ہے ۔
1 – Black Magic
بلیک میجک یعنی کالا جادو ، جادو کی ایک ایسی قسم ہے جس میں ایک جادوگر اندھرے میں کچھ وقت گزار کر مخصوص الفاظ کے زریعے شیطان کو اپنی مدد کے لیے پکارتا ہے ۔ لہذا شیطان ان مخصوص الفاظ کو سمجھ کر متعلقہ فرد کے ذہن میں داخل ہو کر اس کی جان مال اور اولاد کو نقصان دیتا ہے ۔
2 – Witchcraft
وچ کرافٹ جادو یعنی چڑیل کا جادو کی ایک ایسی قسم ہے جس میں کوئی چڑیل کسی فرد کو نقصان دینے کے لیے مخصوص شیطانی رسومات ادا کرتی ہے ۔ یہ جادو کی ایک خطرناک قسم مانی جاتی ہے ۔
3 – Voodoo
وڈو جادو کی ایک ایسی قسم ہے جس میں جادو گر ایک گریا بنا کر اس پر جادو پڑھتا ہے ۔ اس کے بعد یہ جادوگر اس گڑیا کے جس عضو میں کاٹتا ہے متعلقہ فرد کے جسم کا وہی حصہ مفلوج ہو جاتا ہے ۔ عام طور پر وڈو میں گڑیا میں لوہے کے کیل یا سوئیاں چبودی جاتی ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ فرد کو جسم کے اس حصہ میں سوئیاں چبتی محسوس ہوتی ہیں ۔ یہ جادو کی ایک خطرناک قسم ہے جو کی اکثر جان لیوا ثابت ہو جاتی ہیں ۔ ایک حدیث میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر جادو ہونے کے بارے میں بتایا گیا وہ جادو بھی ایک پتلے پر ہوا تھا ۔ لیکن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ نے جادو کو اپنے اوپر وارد کروا کے ہمیں جادو کا صحیح علاج بھی بتایا اور مسلمانوں پر مولا علی کی شان کو بھی واضع فرمایا ۔ کیونکہ یہ پتلا مولا علی علیہ سلام نے ہی کنویں سے باہر نکالا اور اسے ذیادہ کیا اور اسکے دوران ہی سورہ فلق اور سورہ ناس نازل ہوئی جو کہ اللہ کی پناہ کی دعا ہے
یعنی جادو جیسا بھی ہے اس کا علاج اللہ کی پناہ ہے ۔
4- Spells
سپل منتر کو کہتے ہیں ۔ سپل جادو میں مخصوص قسم کے منتر ہوتے ہیں جن کو ایک جادو گر مخصوص تعداد میں پڑھتا ہے جب کوئی جادو گر کسی منتر کو مخصوص تعداد میں پڑھ لیتا ہے تو وہ جادو اس جادو گر کی زبان سے جاری ہو جاتا ہے لہذا جادوگر جب بھی وہ متنر پڑھ کر متعلقہ فرد کو پھونک مارتا ہے تو اس فرد کو زندگی میں نقصانات ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ سپل ایک عام قسم کا جادو ہے لیکن یہ خطرناک ہے ۔
5-Dark Arts
ڈارک آرت جادو کی ایک ایسی قسم ہے جس میں جادو گر کسی کی موت کی فوٹو بتا کر اس پر جادو پڑھتا ہے اور یہ جادو پڑھنے کی وجہ سے سب سے پہلے متعلقہ فرد کو اسکی موت کے خواب دیکھائی دینے لگتے ہیں اور بالا آخر متعلقہ فرد یا تو خود کشی کر لیتا ہے یا اس کا حادثہ ہو جاتا ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے جادوگر نے اگر معتلقہ فرد کی فوٹو میں حادثے کا تصور دیا ہے تو وہ فرد حادثہ کا شکار شکار ہوتا ہے اور اگر فوٹو میں خودکشی کا تصر دیا گیا ہے تو متعلقہ فرد ذہنی طور پر مفلوج ہو کر خودکشی کرتا ہے ۔ ایسے جادو کے ماہر لوگ مصر ، یونان اور افریقہ میں ملتے ہیں لیکن یہ بات قدیم تاریخ کی کتابوں میں ملتی ہے ۔ ایسے لوگ اب سچ میں موجود ہیں یا نہیں یہ بات شائد ہی کوئی جانتا ہو ۔ لیکن کچھ ممالک کے میوزمز میں ایسی فوٹوملتی ہیں جن کو دیکھ کر بعض افراد سکتے میں آجاتے ہیں ۔ گمان کیا جاتا ہے کہ یہ ڈارک آرٹ ہی ہو سکتی ہیں ۔
6 – Sorcery
سورسری جادو کی ایک ایسی قسم ہے جس میں جادو گر کسی دوسرے انسان کو تباہ کرنے کے لیے ایسے منٹر پڑھتا ہے جس کی وجہ سے بھوت پریت متعلقہ فرد کو تباہ کرنے کے لئے اس کے جسم یا گھر میں بسیرہ کر لیتے ہیں ۔
7 – Hex Magic
ہیکس جادو کی قدیم قسم ہے ۔جس کے زریعے ایک جادو گر کسی فرد کی پرسکون زندگی میں افراتفری اور بے سکونی پیدا کردیتا ہے ۔
8 – Curses
ہماری کائنات میں ہر جگہ منفی توانائی موجود ہے ۔ لہذا اس منفی توانائی کو کسی عام انسان پر حاوہ کرنا کرس کہلاتا ہے ۔ اس کے علاوہ دنیا میں بے شمار افراد منفی توانائی کا شکار ہوکر زندگی می پریشانیوں میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ لہذا اگر کوئی شخص منفی توانائی کا شکار ہوتا ہے اور وہ کسی کے بارے میں مسلسل برا سوچتا ہے تو اس کی منفی توانائی متعلقہ فرد پر حاوہ ہو کر اس کو نقصان دینا شروع کر دیتی ہے ۔ کر س کے لیے کیسی کا جادو گر ہونا ضروری نہیں ۔ لیکن اس کے باوجود بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنے جسم میں منفی توانائی سٹور کر لیتے ہیں ۔ اور بوقت ضرورت اس منفی توانائی کو کسی دوسرے کی زندگی کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن اس کے برعکس بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو عبادات کے زریعے اپنے جسم میں مثبت توانائی کو سٹور کر لیتے ہیں جس کی بنا پر وہ دوسروں کو منفی توانائی ، کا جادو اور ہر قسم کے نقصان سے اللہ کی مدد سے بچاتے ہیں ۔
9 – Evil Eye
ایول آئی کو بعض لوگ جادو کے زمرے میں لیتے ہیں اور اسے کرس ہی مانتے ہیں ۔لیکن قرآن اور حدیث نے نظربد اور جادو کو الگ الگ بیان فرمایا ہے ۔ حدیث میں نظربد مسلمان کے لیے خطرناک ہے اور یہ موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے ۔
10 – Talisman
طلسمان تعویز کو کو کہتے ہیں ۔ تعویز کاغذ ، دھات یا چمڑے پر لکھے الفاظ ہوتے ہیں ۔ اگر یہ الفاظ شیاطین کے نام ہوں تو یہ جادو ہے اور تعویز میں لکھے جانے والے الفاظ قرآن کی کوئی آیت یا اللہ کا نام ہو تو یہ نوری علم ہے ۔ عام طور پر قرآنی تعویز جادو ، جنات اور دشمن سے حفاظت اور بیماری سے شفا کے لیے تحریر کئے جاتے ہیں۔
11 -Possession
یہ جادو کی ایک ایسی قسم میں جس میں جادو گر کسی انسان کے ذہن پر اپنا قبضہ کر کے ان سے اپنے ناجائز مقاصد لیتا ہے ۔ اس جادو میں جادو گر جنات کو کسی پر حاوی کرکے بھی اپنے مطلوبہ مقصاصد حاصل کرتا ہے ۔ یہ جادو کی ایک خطرناک قسم ہے جس کا عام طور پر لڑکیاں شکار ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ جادو کی مزید اقسام بھی ہیں جن کے نام نیچے دے دیے گئے ہیں ۔
Occultism
Supernatural
Necromancy
Incantations
Demonic
Enchantment
Conjuring
Divination