Shadi ke baad har aurat jald se jald hamila hona chahti hai aur yehi khwahish shohar aur sasural walon ki bhi hoti hai. Lekin agar koi aurat hamila na ho to iski wajah se family mein pareshani shuru ho jati hai, aur log bhi ajeeb baatein sochna shuru kar dete hain, jiski wajah se khawateen ko pareshani lahaq ho jati hai. Shadi ke do saal tak kisi khatoon ka hamila nah hona aik normal baat hai, lekin agar koi khatoon shadi ke 3 saal guzarne ke baad bhi hamila nah hoti to yeh pareshani wali baat hai. Medical nuqta nazar se agar kisi khatoon ki umar 40 saal ho jati hai to iske hamila hone ke imkanat khatam ho jate hain. Isi wajah se baaz khawateen jald az jald hamila hona chahti hain. Lekin baaz shohar intezaar karne ki bajaye aulad hasil karne ke liye doosri shadi kar lete hain, jiski wajah se shadi shuda khawateen mayoosi aur depression mein zindagi guzarna par majboor ho jati hai. Is liye is post mein hum aap ko aik aisi Qurani Dua batane ja rahe hain jiski barkat se koi khatoon jald hamila ho sakti hai. Is ke alawa is post mein hum khawateen ke hamila nah hone ki wajoohat bhi batayenge.

Wazifa for Pregnancy Urdu

شادی کے بعد ہر خاتون جلد سے جلد حاملہ ہونا چاہتی ہے اور یہی خواہش شوہر اور سسرال والوں کی بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر کوئی خاتون حاملہ نہ ہو تو اس کی وجہ سے فیملی میں پریشانی شروع ہو جاتی ہے ۔اور لوگ بھی عجیب باتیں سوچنا شروع کر دیتے ہیں
جس کی وجہ سے خواتین کو پریشانی لاحق ہو جاتی ہے ۔شادی کے دو سال تک کسی خاتون کا حاملہ نہ ہونا ایک نارمل بات ہے لیکن اگر کوئی خاتون شادی کے 3 سال گزرنے کے بعد بھی حاملہ نہ ہوتو یہ پریشانی والی بات ہے ۔
میڈیکلی نقطہ نظر سے اگر کسی خاتون کی عمر 40 سال ہو جاتی ہے اس کے حاملہ ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں ۔اسی وجہ سے بعض خواتین جلد از جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں ۔لیکن بعض شوہر انتظار کرنے کی بجاے اولاد حاصل کرنے کے لئے دوسری شادی کر لیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے شادی شدہ خاتوں مایوسی اور ڈیپریشن میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتی ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسی قرآنی بتا رہے ہیں جس کی برکت سے کوئی خاتون جلد حاملہ ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹ میں ہم خواتین کے حاملہ نہ ہونے کی وجوہات بھی بتائیں گے ۔

Jaldi Hamal Na Hone ki Wajuhat

خواتین کے حاملہ نہ ہونے کی بے شمار میڈیکلی اور روحانی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ میڈیکلی وجوہات کو ہماری عقل تسلیم کرتی ہے جس کی وجہ سے ہم ان وجوہات کو دور کرنے کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کرتے ہیں ،لیکن روحانی وجوہات کو ہماری عقل تسلیم نہیں کرتی لہذا ہم روحانی وجوہات کو نظرانداز کر دیتے ہیں اسی وجہ سے بعض خواتین میڈیکلی علاج کے باوجود حاملہ نہیں ہو پاتی ۔
یاد رہے کہ پوری دنیا میں 8 میں ایک خاتون معمولی یا شدید بانجھ پن کا شکار ہوتی ہیں اس پیرا گراف میں ہم آپ کو حاملہ نہ ہونے کی میڈیکلی اور روحانی وجوہات بتائیں گے۔
خواتین کے حاملہ نہ ہونے کی 13 وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں
خواتین میں بیضہ دانی کی خرابی حمل نہ ٹھہرنے کی ایک اہم وجہ ہے ۔
رحم میں انڈوں کی پروڈیکشن نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو حمل نہیں ٹھہرتا
بچہ دانی کے منہ پر چربی آنے کی وجہ سے خواتین حاملہ نہیں ہو پاتی ۔
سوزاک اور ماہواری کی خرابی کی وجہ سے خواتین حاملہ نہیں ہو پاتیں ۔
لیکوریا کی وجہ سے خواتین حاملہ نہیں ہو پاتی ۔
بعض اوقات خواتین بیضہ دانی میں انفیکشن ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے خواتین حاملہ نہیں ہو پاتی ۔
35 سے 40 سال کی عمر کے بعد خواتین میں حاملہ ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔
پیدائش روکنے والی ادویات کا استعمال کی وجہ سے اکثر خواتین بانجھ پن کا شکار ہو جاتی ہیں ۔
روحانیت میں بانجھ پن کی سب سے بڑی وجہ نظربد کو مانا جاتا ہے
کیونکہ شادی شدہ خواتین اور مرد بہت جلد نظربد کا شکار ہو جاتے ہیں
اور اس وجہ سے اکثر خواتین حاملہ نہیں ہو پاتی ۔
بعض اوقات کالا جادو کی وجہ سے خواتین کو ایسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے خواتین حاملہ نہیں ہو پاتی ۔
اس کے علاوہ خیروبرکت سے محروم خواتین اولاد سے محروم رہتی ہیں ۔

Hamla Hone Ki Dua In Arabi

Hamla Hone Ki Dua In Arabi

Hamla Hone Ki Dua

جلد حاملہ ہونے کے لئے بہت سی قرآنی دعائیں موجود ہیں لیکن اس پوسٹ میں ہم آپ کو حضرت ابراہیم علیہ سلام کی دعا بتائیں گے
۔جس کی برکت سے اللہ کی ذات آپ پر جلد اپنا کرم فرمائیں گے جیسا کہ ہم نے پہلے آپ کو بتایا کہ حاملہ نہ ہونے کی میڈیکلی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں اور اس کی وجہ روحانی بھی ہو سکتی ہے لیکن حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے آپ کو حاملہ نہ ہونے کی ہر وجہ سے جلد نجات حاصل ہو جاے گی اور آپ پر اللہ کا کرم جلد ہو جاے گا ۔ حاملہ خواتین کو حمل سے پیدائش تک بے شمار پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ لیکن حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے آپ کو حمل کے دوران ہونے والی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوگا۔
حاملہ ہونے کی دعا کا ورد آپ نے جمعہ کے دن شروع کرنا ہے
جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد وضو کی حالت میں پاک جگہ پر بیٹھ جائیں ۔
اس کے بعد آپ 3 مرتبہ درود شریف ورد کریں
اس کے بعد 100 مرتبہ دعا مبارکہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھ کر ایک بادام کی گری پر دم کریں اور یہ گری آپ کھا لیں
آخر میں آپ دوبارہ 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
یہ عمل کرنے سے ایک ماہ میں خواتین کا حمل ٹھہر جاتا ہے لیکن آپ نے یہ عمل بچے کی پیدائش تک جاری رکھنا ہے ۔
یہ عمل ذیادہ سے ذیادہ 10 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے اس لیئے آپ کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی ۔ اصل میں حمل سے پیدائش تک خواتین کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے لیکن حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے آپ ایسی پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے اللہ کی بارگاہ سے جلد بیٹا حاصل کرنے کے لئے یا جڑواں بچے حاصل کرنے کے لئے بہترین دعا حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے اس کے علاوہ استقاط حمل سے محفوظ رہنے کے لئے بھی یہ دعا افضل ہے

Beta Paida Hone ki Dua

Beta Paida Hone ki Dua

اگر کوئی بہن حاملہ ہو چکی ہے اور وہ یہ چاہتی ہے کہ اللہ کی ذات اسے بیٹا عطا فرماے تو اس کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل افضل دعا ہے ۔ اللہ کی بارگاہ سے بیتا حاصل کرنے کے لئے آپ جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے پاک جگہ پر بیٹھ کر 10 مرتبہ درود شریف ورد کریں اس کے بعد آپ 300مرتبہ حسبنا اللہ ونعم وکیل پڑھ کر ایک کھجور پر دم کریں اور یہ کھجور کھا لیں ۔
اس کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں یہ عمل آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔
14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھنے کی عادت بنا لینی ہے
اور اس عمل کو آپ نے بیٹے کی پیدائش تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ جلد ہی آپ کو اللہ کی ذات صحت مند بیٹا عطا فرمائیں گے ۔

Powerful Wazifa for Twins Baby Boy

Powerful Wazifa for Twins Baby Boy

حضرت ابراہیم علیہ سلام کی دعا کی برکت سے حاملہ جڑواں اولاد حاصل کر سکتی ہے اور اس کا بے شمار لوگوں نے مشاہدہ کیا ہے ۔
لہذا اگر کوئی بہن یہ چاہتی ہے کہ اللہ کی ذات اسے جڑوان بچے عطا فرماے تو وہ بہن سب سے پہلے ایسے 7 بادام حاصل کر لے جن کے اندر دوگریاں ہوں ۔ اس کے بعد آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد پاک جگہ پر بیٹھ جائیں ۔
سب سے پہلے 10 مرتبہ درودابراہیمی ورد کریں ۔
اس کے بعد آپ 300 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھ کر ایسے دو بادام کی گریوں پر دم کریں جو کہ ایک بادام سے نکلی ہوں ۔
یہ دنوں گریاں آپ کھا لیں ۔
بادام کی گریاں کھانے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر عمل بند کردیں ۔
یہ عمل آپ 7 دن کریں ۔
یہ عمل آپ سات دن کریں اور سات دن کے بعد آپروزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور یہ عمل آپ بچے کی پیدائش تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ آپ کو جڑوان بچے ہی عطا ہوں گے ۔

Miscarriage Se Bachne Ki Dua

Miscarriage Se Bachne Ki Dua

بار بار حمل ساقط ہونے کی وجہ سے بعض خواتین اولاد پیدا کرنےکے قابل نہیں رہتیں لہذا ایسی صورت میں اگر حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا ورد کیا جاے تو اسکی وجہ سے خواتین کا حمل بھی جلد ٹھہرتا ہے اور اللہ کی ذات اس کے حمل کی حفاظت بھی فرماتے ہیں
لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد باوضو ہو کر پاک جگہ پر بیٹھ جائیں ۔
اب آپ 3 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کریں۔
اس کے بعد آپ 300 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرکے ناریل کے پانی پر دم کریں اور یہ پانی آپ پی لیں ۔
آخر میں 3 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر عمل بند دیں ۔
یہ عمل آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔
14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت ڈال لیں
اس عمل کو آپ بچے کی پیدائش تک جاری رکھیں ۔
بیان کیا گیا عمل بے حد مجرب ہے اور بے شمار خواتین نے اس عمل سے فائدہ اٹھایا ہے ۔

Hamal Ki Protection Ki Dua

Hamal Ki Protection Ki Dua

ہر حاملہ کو حمل سے پیدائش کے دوران بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ان پریشانیوں میں خون کی کمی ، ڈر ، بلڈ پریشر ، نظربد اور کالا جادو اہم ہیں ۔ اس کے علاوہ خواتین کو چوٹ لگ کر حمل ضائع ہو سکتا ہے ۔ لہذا حاملہ خواتین کے لئے سب سے ذیادہ ضروری حمل کی حفاظت ہے ۔ لہذا حمل کی حفاظت کے لئے سب سے افضل دعا حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے ۔لہذا اگر کوئی حاملہ خاتون روزانہ 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھتی ہے تو اس کا حمل اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے ۔

Normal Delivery Hone ki Dua

Normal Delivery Hone ki Dua

بہت سی پریگنینٹ خواتین ان لمحات کو سوچ کر پریشان ہوتی ہیں جو ان کو ڈیلیوری کے وقت پیش آئیں گے۔ لہذا اگر کوئی خاتون نارمل ڈیلیوری سے اپنے بچے کی پیدائش چاہتی ہے تو وہ پیدائش سے چند دن پہلے لاتعداد حسبنا اللہ ونعم الوکیل کرے اور وقت پیدائش بھی اس دعا مبارکہ کو ورد کرتی رہے انشاء اللہ اس خاتون کے بچے کی ڈلیوری نارمل ہوگی ۔

Wazifa for Pregnancy Benefits

بانجھ پن کی بڑی وجہ نظربد ہے لیکن حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے آپ نظربد ، کالا جادو اور بندش کے اثرات سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔ کالا جادو کے کی وجہ سے خواتین کا حمل ساقط ہو سکتا ہے لیکن جو خاتون حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرتی ہے اس پر کالا جادو کا اثر نہیں ہوتا ۔
حمل ساقط ہونے کی جو بھی وجہ ہوگی آپ کو اس سے نجات مل جاے گی ۔
حمل کے دوران ہونے والی بے چینی اور ڈیپریشن سے آپ کو نجات مل جاے گی ۔
حمل کے دوران محسوس ہونے والے خوف سے آپ کو نجات مل جاے گی ۔
حمل کے دوران خواتین کو خون کی کمی ہو سکتی ہے لہذا خون کی کمی اور ہائی بلڈ پریشر سے آپ کو نجات مل جاے گی ۔
حمل کے دوران اکثر خواتین کو بھیانک خواب دیکھائی دیتے ہیں ۔ لیکن جوحاملہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھتی ہے اسے بھیانک خواب دیکھائی نہیں دیتے ۔
اکثر حاملہ کو بے خوابی کی بیماری ہو جاتی ہے لیکن جو حاملہ جوحاملہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرتی ہے اسے بے خوابی کی بیماری لاحق نہیں ہوتی،،
مشاہدہ میں آیا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا ورد کرتی ہیں انہیں اللہ کی ذات بیٹا عطا فرماتے ہیں ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا ورد کرنے کی وجہ سے حاملہ نارمل ڈلیوری کے زریعے بچہ پیدا کرتی ہے اور وہ اپریشن سے بچ جاتی ہے ۔

Qurani Taweez for Pregnancy

اگر کوئی خاتون جلدی حاملہ ہونا چاہتی ہے تو اس کے لئے دوسرا کامیاب روحانی عمل حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا عربی نقش ہے ۔ لہذا آپ جمعہ کے دن مغرب اور عشاء کے درمیان حسبنا اللہ ونعم الوکیل کو پاک سیاہی سے عربی میں تحریر کرے اپنے گلے میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔اس قرآنی نقش کی برکت سے نہ صرف خواتین پر اللہ کا کرم جلد ہو جاتا ہے بلکہ اس نقش کی برکت سے حاملہ کا حمل بھی حفاظت میں رہتا ہے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے حمل نظربد ، جادو ، بندش ، جنات اور حادثات سے محفوظ رہتا ہے اس کے علاوہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے خواتین کو بیٹا عطا ہوتا ہے ۔اور پیدائش بھی خیروعافیت سے ہو جاتی ہے ۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا نقش اگر آپ خود تحریر نہ کر سکیں تو آپ 5 مساکین کو کھانا کھلا کر یہ نقش آستانہ سے فری حاصل کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔
اس کے علاوہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی روحانی برکات جاننے کے لئے آپ نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔

کامیابی کی روحانی کنجی

آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔