Urgent Job hasil karne ke liye behtareen Wazifa Surah Baqarah ki Aakhri 2 Ayat hain. Surah Baqarah ki aakhri 2 Ayat rohani atibaar se be had fazilat ki hamil hain aur in Ayat ki fazilat ke hawale se Hadees Mubarakah bhi mojood hain. Isi liye agar koi bhai ya behan Urgent Job hasil karna chahte hain to woh har farz namaz ke baad Awal aur Aakhir 3-3 martaba Durood Pak parhein aur darmiyan mein woh 7 martaba Surah Baqarah ki Aakhri 2 Ayat parhein. yeh Wazifa aap Job hasil hone tak jari rakhein. InshaAllah jald hi aap ko Achi Job hasil ho jayegi. Yeh Wazifa biwi apne shohar ki niyat se bhe kar sakti hai. Job karne wale sabhi afraad ko Job ke hawale se kisi na kisi pareshani ka samna hamesha rehta hai. Isi liye har Job karne wale bhai ya behan ko Surah Baqarah ki Aakhri 2 ayat ka aik din ka Wazifa zindagi mein aik bar zaroor kar lena chahiye, taa k unko Job ke hawale se kisi pareshani ka samna na ho.
Wazifa For Urgent Job in Urdu
ارجنٹ جاب حاصل کرنے کے لئے بہترین وظیفہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہے ۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات روحانی اعتبار سے بے حد فضیلت کی حامل ہیں اور ان آیات کی فضیلت کے حوالے سے حدیث مبارکہ بھی موجود ہیں ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن ارجنٹ جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہر فرض نما ز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں وہ 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں ، یہ وظیفہ آپ جاب حاصل ہونے تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو اچھی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ یہ وظیفہ بیوی اپنے شوہر کی نیت سے بھی کر سکتی ہے ۔ جاب کرنے والے سبھی افراد کو جاب کے حوالے سے کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا ہمیشہ رہتا ہے ۔ لہذا ہر جاب کرنے والے بھائی یا بہن کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ایک دن کا وظیفہ زندگی میں ایک بار ضرور کر لینا چاہیئے ۔ تاکہ انہیں جاب کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔
Wazifa For Urgent Job
یاد رہے کہ جاب اور رزق کی ہر پریشانی کا خاتمہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات میں ہے ۔ لہذا ہر بہن اور بھائی کو چاہیئے کہ وہ جاب کی ہر پریشانی کو ارجنٹ دور کرنے لئے اور جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے ہمیشہ محفوظ رہنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ ضرور کریں ۔یہ وظیفہ آپ نے ایک دن کرنا ہے لیکن آپ کو اس وظیفہ کی برکات ساری زندگی حاصل ہوتی رہیں گی ۔ یہ وظیفہ نئے چاند کے پہلے 7 دنوں میں کسی بھی دن کیا جا سکتا ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو یہ وظیفہ کریں ۔ وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ بقرہ اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پر پہنچیں تو آپ ان آیات مبارکہ کو 300 مرتبہ ورد کریں ۔ یہ عمل 3 دن تک جاری رکھا جائے تو افضل ہے اور اگر ایسا کرنا آپ کے لئے مشکل ہو تو آپ ایک دن یہ وظیفہ ضرور کریں ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کی ہر پریشانی کا حل غیب سے ہونے لگے گا ۔ خاص کر آپ کو جاب کے حوالے سے تا زندگی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا بلکہ وقت گرزنے کے ساتھ آپ کو جاب میں ترقی ، کامیابی اور عزت حاصل ہوگی ۔ آپ کی سیلری میں اضافہ ہوگا اور آپ کو ہر طرف سے رزق اور دولت بھی حاصل ہونے لگے گی ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں تاکہ آپ کو ان آیات کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں ۔