Ya badio allah ka sifati nam hai jes k urdu meaning yani banane wala k hai . Iss post mein aap ko allah k nam ya badio ka wazifa , ya badio k urdu meaning , ya badio benefits , ya badio taweez aur ya badio k hawalay se chand aysay qadeem batain batayn ghay ju k aap k kaam ki hain . Agr koe bhai ya behan allah ki gaibi madad hasil kar k namomkan ko momkan karna chahtay hain tu inn ko ya badio ka rohani faiz jari karna hi ho ghe . Agr koe bhai ya behan ya badio k rohani raaz aur ya badio ka faiz hasil karne ka tarika janana chahty hain tu ye post aap k liye hai .
Ya Badio Meaning
یابدیع اللہ کا صفاتی نام ہے جسکا مطلب ہے تخلیق کرنے والا ۔ البدیع کا مطلب موجد بھی ہے اور موجد وہ ہستی ہے جو ایجاد کرتی ہے ۔ بناتی ہے ۔ مطلب اللہ نے ہی اس کائنات کو بنایا اور اس کے لئے کسی سانچے کا استعمال نہیں کیا اور نہ ہی کسی کی مدد لی ۔ اللہ وہ ذات ہی جو بغیر کسی کی مدد اور اصلاح کے کوئی چیز بناتا ہے اور وہ مدد کا محتاج نہیں جبکہ کائنات میں موجود جتنی بھی مخلوقات ہیں وہ اللہ کی محتاج ہیں اور اللہ نے اپنی مخلوق کی محتاجی دور کرنے کے لئے انہیں عقل ، سوچ ،اور جسم کے اعضاء دیئے جسکی مدد سے کائنات کی ہر چیز اپنے لئے فائدہ حاصل کرتی ہے ۔ البدیع میں توحید چھُپی ہے اور یہ توحید ہی ہے کہ اللہ جب کسی چیز کو تخلیق کرتا ہے تو کسی سے مدد نہیں لیتا جبکہ مدد کو خود اللہ کی ضرورت ہے اور اللہ ہر ضرورت سے پاک اور بے نیاز ہے۔
Ya Badio Urdu
اس پوسٹ میں ہم نے اللہ کے نام البدیع کی روحانی برکات آپ سے شئیر کی ہیں یا بدیع کا وظیفہ اور یا بدیع وظیفہ کی برکات اور یا بدیع وظیفہ کا روحانی فیض جاری کرنے کا صحیح طریقہ آپ کو اس پوسٹ میں ملے گا۔
یا بدیع زمانہ قدیم سے علماء روحانیت کی زندگیوں کا اہم حصہ رہا ہے اور اس اسم شریف کی برکت سے بزرگ اپنی بہت بڑی بڑی مشکلات کا حل کیا کرتے تھے یعنی اسم یا بدیع کا ورد میں ہر مشکل ، پریشانی ، بیماری اور روکاوٹ کا حل موجود ہے ۔ اسم یا بدیع کا سب سے پہلے ہم آپ کو وظیفہ کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں اور اسکے بعد آپ کو اس اسم شریف کی مشاہدہ میں آنے والی برکات بتائیں گے انشاء اللہ
Ya Badio Wazifa
اگر کوئی بھائی یا بہن یا بدیع کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ جمعرات کے روز عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک پڑھیں اور درمیان میں آپ نے 100 مرتبہ اسم اعظم یا بدیع پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ یابدیع العجائب باالخیر یابدیع دعا پڑھنی ہے اسی طرح آپ نے یا بدیع کی 11 تسبیح پڑھنی ہیں اور ہر 100 مرتبہ یا بدیع پڑھنے کے بعد آپ نے 10 مرتبہ یابدیع العجائب باالخیر یابدیع دعا پڑھنی ہے ۔ اسی طرح آپ نے یہ وظیفہ 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ اگر یہ وظیفہ کسی نے محبت سے کر لیا تو وہ جان لے کہ اسے اپنی زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کا حل کرنے کے لئے کسی اور وظیفہ کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ یہ وظیفہ اللہ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا ایک خاص راز ہے اور بہت سے افراد کے لئے اسی وظٰیفہ کی برکت سے غٰیب کے دروازے کھلے ہیں اور ہم نے اسی وظیفہ کی برکت سے بعض افراد کو دنوں میں امیر و کبیر ہوتے دیکھا ہے ۔
Ya Badio Ajaib Bil Khair Ya Badio
یابدیع العجائب باالخیر یابدیع یہ ایک خاص دعا ہے جو بیان کئے گئے وظیفہ کے دوران بھی پڑھی جاتی ہے ۔ اور اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کو یا بدیع کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں اور وہ پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کسی وجہ سے نہ کرسکیں تو وہ اوپر بیان کی گئی دعا مبارکہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھیں ۔ یہ نقش گھر میں رکھنے کے بعد آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ اس نقش کو بے وضو ہاتھ نہ لگایا جائے اور یہ کسی پاک اور محفوظ جگہ پر رکھا جائے ۔ اسکے علاوہ یہ نقش گھر میں رکھنے کے بعد گھر میں کوئی بھی حرام چیز دانستہ نہ لائی جائے ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کو اس نقش کی روحانی برکات کا اندازہ ہو جائے گا ۔ مختصر یہ ہے کہ اس نقش کی برکت سے رزق ، کامیابی ، اچھی قسمت ، حاجات ، اور زندگی کا سکون آپ کو تلاش کرتے رہیں گے اور آپ کے پاس دولت کی کبھی کمی نہیں ہوگی ، یاد رہے کہ جو برکات آپ کو پہلے بیان کئے گئے وظیفہ کی حاصل ہوں گی وہی برکات آپ کو اس قرآنی نقش کی بھی حاصل ہوگی اور ان برکات میں سے چند مشاہدہ میں آنے والی برکات درج ذیل ہیں
Ya Badio Benefits
کوئی بھائی یا بہن یا بدیع کا وظیفہ کرے یا وہ اس اسم شریف کا عربی نقش اپنے گھر میں رکھے اس کو ایک ہی جیسی برکات حاصل ہوں گی ۔ ہم نے 20 سال میں جن افراد کو یا بدیع کا ورد کرنے کے لئے کہا اور جن افراد کو یا بدیع کا نقش دیا ان میں بہت سے افراد نے ہمیں یا بدیع کی مشاہدہ میں آنے والی برکات بتائی اس کے علاوہ یا بدیع کے حوالے سے جو باتیں ہمیں بزرگوں سے ملی وہ بھی ہم آپ سے شئیر کررہے ہیں ۔ یعنی یا بدیع کی عربی نقش کی برکت سے آپ کو اللہ کی ذات بے حساب رزق ، دولت ، عزت اور کامیابی سے نواز دیں گے ۔
اگر کسی کو جاب کے حوالے سے پریشانی ہے تو اس کو اس کی پسند کے حوالے سے جاب مل جائے گی اس جاب میں آپ کو ترقی اور کامیابی بھی ملے گی اور آپ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہونے لگے گا ۔
جن افراد کا کاروبار نقصان میں جا رہا ہے تو اس نقش کی برکت سے ان کے نقصانات فائدے میں بدل جائیں گے
یابدیع کی برکت سے آپ کو کاروباری بندش سے نجات مل جائے گی اور اچانک آپ کا کاروبار ترقی کی بڑی منزلوں کو چھونے لگے گا ۔ یا بدیع کے نقش کی برکت سے فرد کے پاس رزق اور پیسہ کی کبھی کمی نہیں رہتی ۔
اس نقش کی برکت سے فرد کے پاس وافر پیسہ اور دولت جمع ہو جاتی ہے اور اس دولت میں اتنی برکت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ اس کی زندگی میں ختم نہیں ہوتی ۔
آپ کو قرض ، تنگدستی ، غربت اور مفلسی سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی اور آپ جس فرد کے لئے دعا کریں گے اللہ کی ذات اس کی غربت بھی دور فرما دیں گے ۔
یا بدیع کی برکت سے آپ کے گھر میں امن سکون اور خیر وبرکت پیدا ہو جائے گا جس کی وجہ سے گھر میں خوشحالی ہمیشہ قائم رہے گی ۔
یا بدیع کی برکت سے آپ کی شادی اور رشتہ کے حوالے سے ہر پریشانی دور ہو جائے گی اور بیٹیوں کو ان کی پسند کے مطابق رشتہ بھی جلد حاصل ہو جائے گا ۔
یابدیع کی برکت سے میاں بیوی میں بے حد محبت پیدا ہو جاتی ہے اور یہ محبت کبھی کم نہیں ہوتی ۔
اگر کسی بہن کا شوہر غیر عورتوں سے محبت کرتا ہے تو یابدیع کی برکت سے وہ ہمیشہ کے لئے ہر غیر عورت سے دور ہو جائے گا
اگر کوئی بہن بے اولاد ہے اور تو وہ یا بدیع کا نقش اپنے گلے میں پہن لے انشاء اللہ مولا کی ذات اسے جلد اولاد کی نعمت سے سرفراز فرما دیں گے ۔
یابدیع کی برکت سے گستاخ اولاد ، بہو اور فیملی کا ہر فرد آپ کی فرمابرداری کرنے لگے گا ۔
یا بدیع کی برکت سے فرد کو بری قسمت سے نجات مل جاتی ہے اور وہ فرد جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اللہ کی ذات اسے کامیابی عطاء فرما دیتے ہیں ۔
اگر آپ کی کوئی حاجت ہے تو یا بدیع کی برکت سے نہ صرف آپ کی حاجت پوری ہوگی بلکہ آپ کی زندگی بھر کی حاجات ہمیشہ غٰیب سے پوری ہوتی رہیں گی۔
اگر کوئی بھائی یا بہن اپنے ذاتی گھر سے محروم ہیں تو وہ اپنے پاس یا بدیع کا نقش ضرور رکھیں انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات آپ کو آپ کا ذاتی گھر عطاء فرما دیں گے ۔
اگر کسی کے گھر ، کسی فرد پر کالا جادو ، جنات یا نظربد کے اثرات ہیں تو یا بدیع کا نقش ان کے گلے میں پہنا دیں اور یہ نقش ان کے گھرمیں بھی رکھیں انشاء اللہ کالا جادو ، جنات ، سایہ ، چڑیل یا آسیب کے اثرات جیسے بھی ہوں گے وہ اسی وقت ختم ہو جائیں گے اور فرد تمام زندگی ان سے محفوظ بھی رہے گا ۔
یہ قرآنی نقش ہر فرد کو اپنے بچوں کے گلے میں ضرور پہنانا چاہیئے تاکہ وہ حادثات ، نظربد اور ہر قسم کے نقصانات سے اللہ کی پناہ میں رہیں ۔ اس کے علاوہ ہر فرد کو یہ نقش اپنے گھر میں بھی رکھنا چاہیئے یاد رہے کہ آپ کو ضرورت ہو یا نہ ہو یہ قرآنی نقش گھر میں رکھنا عقل مندی ہے ۔ یا بدیع کا نقش تحریر کرنے کا طریقہ ہم نے پہلے آپ کو بتا دیا ہے ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔