Agar koi bhai ya behan apni hajat rawaee ky liye behtreen amal ki talash mein hain tu ” ya musawwiru ” ki tasbeeh un ky liye mujarrab hai . Apni jaiz aur naik hajaat ky liye ki tasbeeh ki barkat se chand dino mein dili hajaat puri ho jayen gi.
Ya musawwiru ka wazifa aulad k liye , jaldi pregnancy k liye , face beauty k liye , kam umar nazar aane ke liye , weight loss aur logon ki nazron me izzat aur mohabbat pane k liye be had khas hai . Iss post mein ya musawwiru k benefits aur ya musawwiru ka wazifa karne ki mokammal detail aap ko urdu mein hasil ho ghe . Insha allah .
Ya Musawwiru Urdu
اگر کوئی بھائی یا بہن اپنی حاجت حاصل کرنے کے لئے کے لیے بہترین عمل کی تلاش میں ہیں تو “ یامصور ” کی تسبیح ان کے لیے مجرب ہے . اپنی ہر جائز حاجت کی تکمیل کے لئے اگر کوئی یا مصور کا وظیفہ کرتا ہے تو اس فرد کو اس کی حاجات بھی حاصل ہو جائیں گی اور اس فرد کی تمام مشکلات بھی اللہ کی غیبی مدد سے دور ہو جائیں گی ۔
یا مصور کا وظیفہ اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے ، کم عمر نظر آںے کے لئے ، خوبصورت نظرآںے کے لئے ، اور لوگوں کی نظروں میں عزت اور محبت پانے کے لئے یا مصور کا وظیفہ زمانہ قدیم سے کیا جاتا رہا ہے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو یا مصور کا وظیفہ اور یا مصور کے ظاہری اور باطنی فائدے بتائے جائیں گے لہذا اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں ۔
Ya Musawwir Meaning
المصور اللہ کا صٖفاتی ہے جس کا معنی ہے” صورت بنانے والا “المصور میں توحید باری تعالیٰ ہے اور ہر مسلمان کا ایمان بھی ہے کہ ہر چیز کو خلق کرنے والی اور ہر موجود شے کو شکل و صورت دینی والی ذات صرف اللہ ہی کی ہے ۔ اللہ نے ہر چیز کو خوبصورت پیدا فرمایا کیونکہ وہ خود خوبصورت ہے اور المصور اللہ کے خوبصورت ہونے کی طرف بھی انسان کی سوچ کو مبذول کرتا ہے ۔
Ya Musawwiru Wazifa
المصور کا وظیفہ بہت سے مقاصد کی تکمیل کے لئے کیا جاتا ہے اس اسم شریف کے فائدے ہم نے نیچے والے پیراگراف میں درج کر دیئے ہیں یہاں ہم آپ کو المصور کا وظیفہ کرنے کا طریقہ بتائیں گے ۔ اگر کسی بھائی یا بہن کی کوئی حاجت ہے تو اس حاجت کو صرف چند دنوں میں حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد یامصور کا وظیفہ کریں ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ مٹی کے پیالے میں پانی ڈال کر اپنے پاس رکھیں ۔اس کے بعد آپ اول و آخر 11 -11 بار درود پاک پڑھیں اور درمیان میں آپ یا مصور 1100 بار ورد کریں ۔ یا مصور کا ورد کرنے کے بعد آپ پیالے میں رکھا پانی پی لیں اور یہ عمل آپ نے 11 روز تک جاری رکھنا ہے ۔ گیارہ روز کے بعد آپ 10 مرتبہ دورد ابراہیمی اور 100 مرتبہ یا مصور ورد کرنے کی عادت بنا لیں ۔ اسکے بعد مہینے میں کم ازکم ایک بار آپ کسی مسکین کو کھانا ضرور کھلایا کریں ۔ تاکہ آپ کا وظیفہ ہمیشہ قائم رہے ۔
انشاء اللہ آپ کی ہر حاجت پوری ہو جائے گی اور آپ کی جو بھی پر یشانی ہوگی وہ اللہ کی غیبی مدد سے دور ہو جائے گی ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن یا مصور کا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اس اسم شریف کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ جو فائدے آپ کو بیان کئے وظیفہ کے حاصل ہوں گے وہی فائدے آپ کو یا مصور کے نقش کے بھی حاصل ہوگے ۔
یاد رہے کہ نقش یا مصور آپ نے اپنے گھر میں بھی رکھنا ہے اور اپنے پاس بھی رکھنا ہے ۔ اسکے بعد نقش یا مصور کے روحانی فائدے جاری ہوں گے اگر ان میں سے ایک نقش بھی آپ سے گم ہو گیا تو اس کے فوائد آپ کو حاصل ہونا بند ہو جائیں گے ۔ لہذا نقش تحریر کرنے کے بعد ان نقوش کے ادب کا خیال رکھنا اور ان کی حفاظت کرنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہوگی ۔
یا مصور کا نقش تحریر کرنے میں آپ کو کسی قسم کی پریشانی ہو تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ آپ کی مکمل رہنمائی کی جائے گی ۔
Ya Musawwiru Benefits
یا مصور کے نقش اور یا مصور کے وظیفہ کی ایک ہی جیسی برکات ہیں ۔
اس اسم کی لاکھوں برکات ہیں۔ جس میں سے چند برکات ہم آج اس پوسٹ میں شئیر کر رہے ہیں ۔
المصور کے نقش کی برکت سے آپ کے گھر پراللہ تعالیٰ کی رحمتوں، برکتوں اور کرم نوازیوں کا سلسلہ شروع ہو جائےگا ۔
یا مصور کی جن برکات کا مشاہدہ کیا گیا ہے ان میں سے چند برکات درج ذیل ہیں ۔
Ya Musawwiru for Hajat
اگر آپ کی کوئی حاجت پوری نہیں ہو رہی تو آپ جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد مشک ، عنبر ، زعفران سے یا مصور تحریر کرکے اپنے گھر میں رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں انشاء اللہ آپ کی حاجت جلد پوری ہو جائے گی لیکن یاد رہے کہ آپ کے پاس موجود نقش کبھی آپ سے گم نہ ہوں ۔
Ya Musawwiru for Pregnancy
اگر کسی بہن کا حمل نہ ٹھہر رہا ہو اسکی وجہ نظربد ہو ، جسمانی بیماری ہو یا کسی نے بندش کروا دی ہو تو وہ یا مصور کا نقش صرف اپنے گلے میں پہن لے ۔ انشاء اللہ اللہ کی ذات جلد اس پر اپنی رحمت فرما دیں گے ۔
Ya Musawwiru for Baby Boy
اگر کسی کے گھر لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں اور وہ لڑکا کی خواہش رکھتے ہوں تو وہ بہنیں یا مصور کا عربی نقش جمعہ کے دن تحریر کرکے اپنے گلے میں پہن لیں ۔ انشاء اللہ اللہ کی ذات جلد انہیں اولاد نرینہ کی نعمت سے سرفراز فرما دیں گے ۔
Ya Musawwiru for Weight Loss
جن بہنوں یا بھائیوں کا وزن بہت زیادہ ہو گیا ہو جسکی وجہ سے انہیں بلڈ پریشر اور مختلف بیماریوں کا سامناء ہو تو وہ یا مصور کا نقش سوموار کے دن تحریر کر کے اپنے گلے میں پہن لیں ۔ انشاء اللہ ان کا وزن چند دنوں میں کم ہونا شروع ہو جائے گا ۔
Ya Musawwiru for Beauty
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ خوبصورت نظر آئیں تو وہ اتوار کے دن ظہر کی نماز کے بعد یا مصور کا نقش تحریر کرکے اپنے گلے میں پہنیں ۔ اس کے بعد آپ جب بھی آئینہ دیکھیں یا بالوں میں کنگی کریں تو 3 مرتبہ یا مصور پڑھ لیا کریں ۔ یاد رہے کہ اللہ نے ہر انسان کو خوبصورت ہی پیدا فرمایا ہے لیکن بعض انسان اس خوبصورتی کو پہچان نہیں پاتے ۔
Ya Musawwiru for Love
اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آپ کی عزت کرے اور محبت سے بات کرے ، آپ کو آفس ، فیملی یا معاشرے میں عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھا جائے اور ہر کوئی آپ کی بات مانے تو اس کے لئے آپ جمعہ کے دن یا مصور تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے حب کا فیض جاری ہو جائے گا جسکی وجہ سے ہر میل ، فی میل آپ کی تابعداری کرنے پر مجبور ہو جائے گا ۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔